نئی دہلی ( ایجنسیاں)راجدھانی دہلی میں اب میٹرواور بسیں 100فیصد پوری صلاحیت کے ساتھ چلیں گی ۔کورونا وائرس سے متعلق راجدھانی میں عائد پابندیوں میں دہلی حکومت کی جانب سے ہفتہ کوکچھ اور چھوٹ دینے کا اعلان کیاگیا ہے جو26جولائی سے نافذالعمل ہوگی۔ کیجریوال حکومت نے اب 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ سینما گھر،تھیٹر اور ملٹی پلیکس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں
Metro and buses are permitted to operate with 100% capacity in Delhi from 5 am, July 26. Cinema halls, theatres, and multiplexes will function with 50% capacity: Delhi Disaster Management Authority pic.twitter.com/DSS0W0MKKS
— ANI (@ANI) July 24, 2021
میٹرو اور بسیں 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ چل پائیں گی۔ تاہم سرکارنے کہا ہے کہ میٹرو میں سماجی دوری کا خیال رکھا جائے گا۔ سینما گھر،تھیٹر اور ملٹی پلیکس پیر سے 50فیصدصلاحیت کے ساتھ کھل سکیں گے۔ دہلی میٹرو اپنی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ میٹرو چلائے گی،ابھی تک میٹرو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چل رہی ہے۔ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسیں بھی 100 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ چل سکیں گی ، ابھی وہ 50فیصد گنجائش کے ساتھ چل رہی ہیں۔ وہیں20کے بجائے اب 100 افراد آخری رسوم اورجنازے میں شرکت کرسکیں گے۔ شادی کی تقریب میں 50 کے بجائے 100 افراد شرکت کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اسپا کھولنے کی مشروط اجازت بھی دی گئی ہے۔