ورچوئل پلیٹ فارم پر ہوگا دہلی کتاب میلے کا انعقاد

0

نئی دہلی (ایس این بی) : کورونا کی وجہ سے اس بار بھی’دہلی کتاب میلہ‘کا انعقادورچوئل ہی ہوگا۔لیکن اس بار پچھلی بار کے مقابلے میں 50سے زیادہ شراکت دار شامل ہوں گے اور انعقاد نئے اورتجربہ کارمصنفوںکو ان کے من پسند پبلشروں کو ان کے پسند منصفوں سے ملنے کا کام کریں گے ۔ کورونا اور اس سے پیدا حالات کو لے کر آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا ۔کتاب میلے میں کا انعقاد کیا جائے گا ۔کتاب میلے کا انعقاد انڈین پبلشرس فیڈریشن کے مطابق اس بار بک فیئر 3-5 ستمبر تک انعقاد کیا جائے گا ۔اتنا ہی نہیں آرگنائزروں کی کوشش کی ہے کہ اگر حالت ٹھیک ہوتے ہیں تو اس تاریخ پر فزیکل بک فیئر کا بھی انعقاد پرگتی میدان میں کیا جاسکتا ہے ۔کتاب میلے کا انعقاد ایف آئی پی ،انڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائزین (اٹپو ) کے تعاون سے کرتا ہے۔
ایف آئی پی کے دہلی کتاب میلے کا انعقاد کمیٹی کے چیئر مین نوین گپتا کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت می کورونا پروٹوکال کا عمل کرنا بھی ضروری ہے اور سالانہ میلہ کا اعقاد بھی لازمی ہے۔اس لئے اس بار پھر ایک بار کتاب میلے کا انعقاد ورچوئل پلیٹ فارم کیا جانا طے ہوا ہے اور ابھی تک تقریباً ڈھائی درجن سے زیادہ شراکت داروں نے اپنی فارملٹی پورا کردی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس بار پچھلے سال کے 80شراکت داروں سے کم سے کم 50شراکت دار فیئر میں شرکت کریں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس بار فیئر کا انعقاد تین سے پانچ ستمبر کے دوران ہوگا ۔میلے کی تھیم’ کورونا دور میں تعلیم اور ذہنی صحت ‘ رکھی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس بار میلے میں نوجوان مصنفوں کے لئے بھی الگ سے ایک کارنر بنایا جا رہا ہے ،تاکہ مصنف اور پبلشر کا آپس میں ڈائیلاگ قائم ہوسکے ۔پچھلے سال جب پہلی بار یہ میلہ ورچوئل ہوا تو دو دن کا رکھا گیا تھا اور اس میں تقریباً دو لاکھ لوگوں کی حصہ داری رہی تھی ۔اس لئے اس بار اسے تین دن کا کردیا گیا ہے۔میلے میں تھیم کے مطابق ہی تھیم منڈپ بھی رہے گا ،جہاں نہ صرف کورونا دوران کی صورتحال پر مختلف کتابیں شائع ہوں گی بلکہ کچھ ویبینار بھی انعقاد کئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ مصنفوں اور شائعین کے بیچ بحث اور کتاب اجراء تقریب بھی آن لائن منعقد ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ابھی بھی اس تیاری میں ہیں کہ اگر ماحول ٹھیک ہوتا ہے تو بک فیئر کو اسی تاریخ پر کورونا دور سے پہلے جس طرح سے بک فیئر منعقد ہوتا تھا اسی طرح منعقد کرے لیکن یہ سب اس وقت کے حالات پر منحصر کرتا ہے ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS