ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا سے جیتی4-1سے ٹی20-سیریز

0
skysports.com

سینٹ لوسیا (یواین آئی) : ویسٹ انڈیز نے یہاں جمعہ کو پانچویں اورآخری ٹی-20 مقابلے میں آسٹریلیا کو 16 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی اس سیریز کو1-4 سے جیت لیا۔ سلامی بلے باز ایوس لوئس(79) اورتیزگیندباز شیلڈن کوٹریل(3/28) اورآندرے رسیل (3/43) اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی جیت کے ہیرورہے ۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوورمیں آٹھ وکٹ کے نقصان پر199 رن کا بڑااسکور بنایا۔ جواب میں آسٹریلیائی ٹیم20 اوورمیں نووکٹ پر183 رن ہی بناسکی۔ سلامی بلے باز ایون لوئس نے دھماکے داراندازمیں کھیلتے ہوئے ٹیم کو شاندارآغازدیا۔ چارچوکوں اورنوچھکوں کی مدد سے انہوں نے34 گیندوں پر79 رن کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کرس گیل اورکپتان نکولس پورن نے بھی چھوٹی طوفانی اننگ کھیلی۔ گیل نے جہاں دوچوکوں اوردوچھکوں کی بدولت7 گیندوں پر21 تووہیں پورن نے ایک چوکا اور 3 چھکوں کی بدولت18 گیندوں پر31 رن بنائے ۔
بلے بازی میں آسٹریلیا پرحاوی رہنے کے بعد ونڈیز نے گیندبازی میں بھی آسٹریلیا کو کوئی کمال نہیں کرنے دیا۔ شیلڈن کاٹریل اور آندرے رسیل دونوں نے مل کر 6 وکٹیں لیں۔ کوٹریل نے اپنے 4 اوور میں28 رن دے کر 3 اور رسل نے اپنے 4 اوور میں43 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے ۔ ہیڈن والش کو بھی ایک وکٹ ملا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان آرون فنچ نے سب سے زیادہ 34 رن، آل راؤنڈر مچل مارش 30 اور وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ نے 26 رنز بنائے جبکہ اینڈریو ٹائی نے سب سے زیادہ تین، ایڈم زیمپا اور مچل مارش نے دو دواور مچل سویپسن نے ایک وکٹ لیا۔ 232.35 کے اسٹرائل ریٹ کے ساتھ 79 رنز کی عمدہ اننگز کے لئے ایوس لوئس کو ’پلیئر آف دی میچ‘اور ہیڈن والش کو پوری سیریز میں 12 وکٹیں لینے پر ’پلیئر آف دی سیریز‘قرار دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS