نئے پالیمنٹ ہائوس کی تعمیر اکتوبر 2021میں مکمل ہوجائے گی : اسپیکر اوم برلا

0

نئی دہلی : پالیمنٹ کا مانسون اجلاس 19جولائی سے 13اگست تک شروع ہوگا۔ کووڈ 19وبا کے بیچ منعقد اس اجلاس کے
دوران 19میٹنگ ہوگی۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات فراہم کی ۔
انہوں بتایا کہ کہ کورنا وبا کے دوران پارلیمنٹ کے تین سیشن ہوئے ہیں ۔ جس میں بڑی تعداد میں پارلیمنٹ ممبران نے
شرکت کی ۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران 167فیصد پروڈکٹوٹی رہی جو اپنے آپ میں ریکارڈ ہے ۔ اس موقع پر
اوم برلا نے بتایا کہ نئے پارلیمنٹ ہائوس کی تعمیر کا کام اکتوبر 2021میں پورا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہائوس کی تعمیر کا کام 2021میں پورا ہونے کی امید ہے ۔ ہم اپنے حدف سے 10دن پیچھے چل رہے ہیں۔ جلدہی اس کو کور کر لے گے۔ اسپیکر نے کہا کہ 2021میں پارلیمنٹ کا اجلاس نئی بلڈنگ میں چلے گا۔

آر ٹی پی سی آر کی سہولت 24گھ۔نٹے مہیا رہےگی
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ہم نے کووڈ 19کے تحفظ کے پروٹوکول کے تحت کرنے کی کوشش کی ہے۔ کئی ریاستوں میں انفیکشن 5فیصد سے زیادہ ہے۔ ایسے میں آر ٹی پی سی آر کی سہولت 24گھ۔نٹے مہیا رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 311پالیمنٹ ممبروں نے کورونا کا دوسرا ڈوز لے لیا ہے جب کہ 23ممبران نے ویکسین نہیں لگوائی ہے۔ پارلیمنٹ کے اسٹاف کے لئے بھی ویکسین کی سہولت ہے۔

18جولائی کو آل پارٹی کی میٹنگ
لوک سبھا اسپیکر نے بتایا کہ 18جولائی کو آل پارٹی میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ 36پارلیمنٹ ممبران اب وزیر بن گئے ہیں۔ ایسے میں ان کی جگہ پر پارلیمنٹ کمیٹی میں ویکنسی جلد بھری جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹری کارروائی کے ڈیجیٹلائیزیشن کے لئے پہل کی جائے گی اور پارلیمنٹ کی لائبریری کو پوری طرح ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ انہوں نے پالیمنٹ اجلاس کے دوران سبھی سیاسی پارٹیوں سے تال میل کی امید جائے گی۔

ترجمہ:دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS