برف کے استعمال کا مطلب یہ نہیں کہ جب چاہا آئس کیوب کو چہرے پر مل لیا اور نتائج کے منتظر ہو گئے۔ گو کہ اس طرح بھی چہرے کے دوران خون میں اضافہ ہو گا اور جلد ملائم ہو گی لیکن اگر مناسب طریقے سے آئس فیشل لیا جائے تو نتائج دیرپا رہتے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر چہرے کے پورز(Pores)کھل جاتے ہیں جس کے لیے ماہرین حسن کیمیائی اجزاء سے بنے لوشنز کی مدد سے یہ مسام بند کرتی ہیں۔
آئس فیشل سہل و سادہ ہے اور مضر بھی نہیں ہے،سے آپ گھر پر کبھی بھی کسی بھی وقت با آسانی کرسکتی ہیں۔
ایک بڑے شیشے کے پیالے میں فریج کا ٹھنڈا پانی ڈالیں۔ پیالہ اگر گہرا ہوتوآپ کا چہرہ ڈپ کرسکے گا۔چند ٹکڑے آئس کیوبز، کھیرے کو میش کرکے یا سلائسز کی شکل میں شامل کر لیں۔لیموں کا رس حسب ضرورت،پودینے کے پتوں کو بھی ہاتھ سے کچل کر باریک کر لیں اور تھوڑا سا الائچی پاؤڈر اور عرق گلاب ملا لیں۔چمچ کی مدد سے اسے یکجان کر لیں۔
چہرہ دھولیں(اس کے لیے سادہ پانی ہی کافی ہے)اب جس طرح بھاپ لی جاتی ہے۔ چہرہ سے قریب تر کرلیں قابل برداشت ٹھنڈک ہو تو چہرہ ڈبو دیں۔سانس لینے میں دشواری ہو گی۔چہرہ باہر نکال کے سانس درست کریں اور پھر چہرہ ڈبوئیں۔ تین سے چار منٹ تک آئس کیوبز بھی پگھل جائیں گی۔ اس طرح فیشل کا دورانیہ حسب منشا بڑھاتی گھٹاتی رہیں۔ پانی شروع میں بہت ٹھنڈا لگے گا۔وقفہ وقفہ سے یہ عمل دہراتی جائیں گی تو باآسانی چہرہ صاف ہو جائے گا۔دوران خون تیز ہو گا،چہرے پر نکھار اور شگفتگی محسوس ہوگی۔بچے ہوئے پانی کے چھینٹے مار کے پیالہ ہٹا دیں اور ٹشو پیپر سے چہرہ صاف کرلیں۔فوری طور پر آپ کو کسی بیوٹی سوپ یا فیس واش کی ضرورت نہیں۔آپ نے قدرتی غذاؤں مثلاً لیموں کے رس،پودینے،الائچی پاؤڈر اور کھیرے کا استعمال کیا تھا/ ان تمام اشیاء میں چکناہٹ نہیں ہوتی اس لیے چہرے کو قدرتی ہوا میں بھی سکھا سکتی ہیں۔ اس طرح چہرے کے مساموں میں چھپی گرد بھی صاف ہو گی اور جلد کو غذائیت ملے گی۔
جس روز آپ نے کسی شادی یا کسی اور تقریب میں جانا ہو۔اگر یہ ترکیب میک اپ سے پہلے آزمالیں تو کاسمیٹکس جلد پر اچھی طرح جذب ہوتے ہیں اور اس فیشل سے جلد کو نقصان نہیں پہنچتا۔نزلے،زکام یا حساس جلد کی حامل خواتین اسے نہ آزمائیں۔وہ چہرے کی صفائی بھاپ(اسیٹم) لے کر کر سکتی ہیں۔اسیٹم لینے کے بعد روغن زیتون(Olive Oil) سے چہرے کا مساج کرلیا جائے تو جلد شفاف اور تروتازہ ہو جاتی ہے۔
ہر قسم کی جلد کی حامل خواتین میک اپ سے پہلے ایک عدد آئس کیوب کی مدد سے چہرے کا مساج بھی کر لیں تو چہرہ کھل سا اٹھتا ہے اور میک اپ اچھا ہو جاتا ہے۔
جلد کی حفاظت: آئس فیشل سہل و سادہ ہے اور مضر بھی نہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS