دلیپ کمار کے انتقال کے ساتھ ہی ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا

0

صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور راہل گاندھی کا اظہار افسوس
نئی دہلی: (یواین آئی) ہندوستان کے عظیم فنکار اور شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور دلیپ کمار کا 98 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔5 جولائی کو دلیپ کمار کے ٹویٹر ہینڈل سے ان کی صحت سے متعلق اطلاع دی گئی تھی۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دلیپ صاحب کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ وہ ابھی اسپتال میں ہی ہیں، انہیں اپنی دعاؤں سے نوازیں لیکن ان کی صحت سے متعلق اس معلومات کے دو دن بعد ہی دلیپ کمار الوداع کہہ کر اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔
صدر رام ناتھ کووندد نے دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ د لیپ صاحب ہندوستان کے قلب میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔


صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے دلیپ کمار کی وفات پر جاری اپنے پیغام میں کہا، ’’دلیپ کمار نے اپنی شخصیت سے ابھرتے ہوئے ہندوستان کی تاریخ کا خلاصہ کیا۔ ان کی دلکش اداکاری نے تمام حدود کو عبور کر لیا اور برصغیر بھر میں انہیں پسند کیا گیا۔ ان کے انتقال کے ساتھ ہی ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا۔ دلیپ صاحب ہندوستان کے قلب میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اہل خانہ اور ان کے بے شمار مداحوں سے میری تعزیت۔‘‘


راہل گاندھی نے دلیپ کمار کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والی نسلیں بھی انہیں یاد کیا کریں گی۔
دلیپ کمار کے انتقال پر اہم شخصیات تعزیتی پیغام جاری کر رہی ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دلیپ کمار کی ہندوستان سنیما میں کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا،’’دلیپ کمار صاحب کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے میری دلی تعزیت۔ ہندوستانی سینما کے لئے ان کے غیر معمولی تعاون کو آنے والی نسلیں یاد کیا کریں گی۔‘‘


امیتابھ بچن ،اجے دیوگن، سنی دیول، چرنجیوی کونیڈیلا جیسے بڑے سیتاروں نے ٹریجڈی کنگ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS