فیلیپین میں فوج کا طیارہ سی 130 گر کر تباہ ، 85 فوجی سوار تھے،40 کو اب تک بچایا گیا

0
scroll.in

نئی دہلی : (ایجنسی) جنوبی صوبے کے فیلیپین کے جنوبی صوبےمیں فضائیہ کا ایک سی 130 طیارہ رن وے پر لینڈ کرتے ہوئے گر کر حادثے کی وجہ سے تباہ ہوگیا۔ طیاروں میں فوج کے جوان سوار تھے اور سبھی 40 جوانوں کو بچا لیا گیا ہے۔ چیف آف اسٹاف جنرل سیرلیلوٹو سوبیجان نے یہ جانکاری فراہم کی ، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ طیارے میں کتنے لوگ سوار تھے اور کیا اس حادثے میں کسی کی موت ہوئی ہے۔ یہ طیارہ سولو صوبے میں پہاڑی قصبےپاٹیکل کے ایک گاؤں میں گر کر حادثے کا شکار ہوگیا ۔

سوبیجانا نے بتایا کہ طیارہ جنوبی شہر کاگیان ڈی اوورو سے فوجی دستوں کو لے کر جارہا تھا۔ حکومتی فورسزسولو کے مسلم اکثریتی صوبے میں ابو سیاف عسکریت پسندوں کے خلاف ایک دہائی سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں سوار کم از کم 40 لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا اور فوجی دستے باقی لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

سوبیجانا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے ۔ ہوائی جہاز رن وے پر نہیں اترا۔ پائلٹ نے اسے دوبارہ کنٹرول کرنے کی کوشش کی ، لیکن وہ ایسا نہ کرسکا اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS