کابل: (یواین آئی) امریکی فورسز نے تقریبا بیس سال بعد بگرام ایئر بیس افغان فوج کے حوالے کر دی ہے۔
امریکی وزرات دفاع کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق تمام امریکی اور غیر ملکی افواج بگرام ایئر بیس سے نکل گئی ہیں۔
دارالحکومت کابل سے 50 کلومیٹر دور شمال میں واقع اس اہم فوجی اڈے سے غیر ملکی افواج کا انخلا اس بات کی طرف اہم اشارہ ہے کہ رواں برس 11 ستمبر سے قبل ہی ناٹو کا افغان مشن ختم کر دیا جائے گا۔
11 ستمبر 2001میں امریکہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد امریکی فورسز نے بگرام ایئر بیس کو اپنا پہلا اہم اڈا بنایا تھا۔ طالبان کے خلاف ناٹو اور امریکی فوج اسی ایئر بیس کو استعمال کرتی رہی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS