نئی دہلی : (یو این آئی) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے باضابطہ بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کر دی ۔
ڈی جی سی اے نے26 جون 2020 کو جاری سرکلر میں جزوی نظرثانی کرتے ہوئے اس کی مدت 31 جولائی 2021 کی رات 11 بجکر 59 منٹ تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس سرکلر کے تحت ملک میں باضابطہ بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈی جی سی اے نے واضح کیا ہے کہ کارگو پروازوں اور خصوصی اجازت والی پروازوں کے آپریشن پر یہ پا بندی لاگو نہیں ہوگئی ۔ ساتھ ہی دو طرفہ معاہدوں کے تحت چند ممالک کے ساتھ ’ایئر ببل‘ انتظامات میں شروع کی جانے والی پروازوں پربھی پابندی لاگو نہیں ہو گئی ۔ ملک میں باضابطہ بین الاقوامی مسافر پروازوں پرگذشتہ سال مارچ میں مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔ دو ماہ کے وقفے کے بعد گھریلو روٹ پر مسافر پروازیں دوبارہ شروع کردی گئی تھیں ، لیکن بین الاقوامی پروازوں پر پابندی بدستور جاری ہے ۔ پچھلے سرکلر کے ذریعے پابندی میں 30 جون 2021 تک توسیع کی گئی تھی۔