سنجے سنگھ نے زمین گھپلہ معاملے میں دی تحریر

0

اجودھیا، (یواین آئی) : عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے زمین خرید معاملے میں شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری چمپت رائے اور اجودھیا نگر نگم کے میئر رشی کیش اپادھیائے سمیت 9 لوگوں کے خلاف اجودھیا نگر کوتوالی میں تحریر دے کر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے لیگل سیل کے ریاستی صدر و ہائی کورٹ کے سینئر وکیل جے کرشن شکلا نے منگل کو پارٹی کارکنوں کے ساتھ سنجے سنگھ کی کے ذریعہ لکھی گئی 16صفحات کی تحریر انچارج انسپکٹر شہر کوتوالی کو دی ہے۔ تحریر میں چمپت رائے اور رشی کیش اپادھیائے سمیت 9 افراد کے خلاف زمین خریدو فروخت میں گھپلے بازی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرکے ان لوگوں کی گرفتاری فوراً کی جائے۔
الزام ہے کہ ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری چمپت رائے، سینئر رکن انل کمار مشر، میئر رشی کیش اپادھیائے اور دیگر کی ملی بھگت سے شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرست کے لئے خریدی گئی زمین میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی کی گئی ہے۔ اس میں میئر کے رشتہ دار سمیت پراپرٹی دیلر بھی شامل ہیں۔ ٹرسٹ میں شامل لوگ دیگر افراد سے ملی بھگت کر کے زمین خریدوفروخت میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے۔ سب رجسٹرار صدر نے دھوکہ دھری کے اس سودے کی جانکاری ہونے کے بعد کوئی اعتراض نہیں درج کرایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS