ابوظہبی:کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والوں کو ہی عوامی مقامات میں داخل ہونے کی اجازت

0
image:khaleejtimes.com

ابوظہبی(ایجنسیاں) : متحدہ عرب امارات میں شامل امارت اور وفاقی دارالحکومت ابوظہبی نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو 20 اگست سے بعض عوامی مقامات میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظہبی کی ایمرجنسی،کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے سوموار کو ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ’’امارت میں اہدافی گروپوں کے 93 فی صد افراد کو کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جاچکی ہے،اس لیے 20 اگست سے صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو بعض عوامی جگہوں ، شاپنگ مالوں ، ریستورانوں اورجِم خانوں میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔‘‘کمیٹی کے بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں جامعات ، اسکولوں ،تعلیمی اداروں ، نرسریوں،خریداری مراکز ، ریستورانوں ، کیفے ،جِم خانوں ، تفریح گاہوں ،کھیل کے میدانوں ،خریداری مراکز سے باہر واقع تھوک کی دکانوں ، سْپرمارکیٹوں اور دواخانوں میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی داخل ہوسکیں گے۔
کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق ویکسین لگوانے سے مستثنیٰ افراد پر نہیں ہوگا۔ایسے افراد کوالحوسن ایپ پررجسٹر ہونا چاہیے اور ایک منظورشدہ عمل کے ذریعے انھیں ویکسین سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہو۔ان کے علاوہ 15 سال سے کم عمر بچّوں پر بھی اس فیصلے کا اطلاع نہیں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS