پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس19سے!

0
Image:The Hindu

نئی دہلی (یو این آئی) : پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19جولائی سے شروع ہونے اور13 اگست کو ختم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک مہینے تک چلنے والے مانسون اجلاس کے دوران 20میٹنگیں ہونے کی امید ہے۔ عام طورپر پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جولائی کے تیسرے ہفتہ سے شروع ہوتا ہے اور یوم آزادی سے پہلے ختم ہوتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی امور سے متعلق وزارتی کمیٹی نے اس سیشن کی مدت سے متعلق سفارش کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کمپاؤنڈ میں کووڈ سے متعلق تمام پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔ سیشن کے دوران کمپاؤنڈ میں انٹری کرنے والے انسداد کووڈ ٹیکے کی کم سے کم ایک خوراک لے چکے ہوں گے۔ اس کے علاوہ دیگر احتیاط پر بھی سختی سے عمل کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS