ابو ظہبی(ایجنسیاں)امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے نائنٹی( 90) بیش کے نام سے نئی عالمی کرکٹ لیگ کرانے کی منظوری دے دی ہے ، جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں شارجہ میں کام کرنے والی سینچری ایونٹ و سپورٹس ایف زیڈ سی اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان ابو ظہبی میں جمعرات کو معاہدے پر دستخط کئے گئے۔شیخ نہیان بن مبارک النہیان بھی موجود تھے جبکہ ان کے ہمراہ امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد زرونی ، چیئرمین اے آر وائی گروپ سلمان اقبال ، ابوظہبی سپورٹس کونسل کے جنرل سیکرٹری عارف العوانی ، عبدالرحمان بخاطر ، خالاف بخاطر ، منیجنگ ڈائریکٹر سی جی سی عمران چوہدری بھی موجود تھے۔نائنٹی 90 بیش اپنی نوعیت کی پہلی لیگ ہے جس میں ایک اننگز 15 اوورز 90 بالز پر مشتمل ہوگی اور اس کا انعقاد تاریخی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں 2022 میں ہوگا یہ لیگ معروف علاقائی تاجروں عبدالرحمان بخاطر، سلمان اقبال اور عمران چوہدری نے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بین الاقوامی کرکٹ کے علمبردار اور بانی کے طور پر عالمی سطح پر پہچانے جانے والے عبدالرحمن بخاطر شارجہ میں قائم ایک متنوع کاروبار چلا رہے ہیں وہ کھیل کے جذبے سے وابستہ ایک وڑن کا نام ہے۔انہوں نے کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات میں کھیل کی ترقی کو فروغ دیا ہے اور وہ یہاں کرکٹ کے ایک نئے دور کی راہنمائی کے منتظر ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں شروع سے ہی متحدہ عرب امارات میں یہاں کرکٹ کے سفر کا حصہ رہا ہوں اور میری کوشش ہے کہ کرکٹ کو یہاں ایک گھر میسر ہوسکے جبکہ کھیل کو بڑھاوا دینے اور اسے صحت مند رکھنے کے طریقے تلاش کرنے میں بھی مدد ملے۔عبدالرحمن بخاطر نے مزید کہا کہ یہ نیا دلچسپ فارمیٹ صرف متحدہ عرب امارات میں ہی نہیں ، بلکہ پوری دنیا میں کھیل کے لئے بالکل نیا تجربہ اور کھیل کو پرکشش بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔پی ایس ایل میں معروف اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور صدر اور کراچی کنگز ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ90 لیگ کھیل ایک ضرورت ہے اور کھیلوں کا ارتقا گزشتہ برسوں میں ہوا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ کرکٹ کاایک اور میدان سجے ،ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس پیش کرنے کے لئے یہ بالکل نیا برانڈ ہے اور پوری ٹیم توقع کرتی ہے کہ یہ ٹورنامنٹ شاندار کامیابی حاصل کرے گا۔عمران چودھری نے کہا کہ مجوزہ نائٹی90 کا فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کم ہو گاجس کا مقصد ہر مقابلہ کو تیز اور ایکشن سے بھر پور بنانا ہے ،جبکہ اس کی کامیابی کااصل پہلو کرکٹ کی مہارت کی اہمیت کو برقرار رکھنا ہے۔ڈائریکٹر سنجرجی گروپ اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد زرونی نے کہا کہ ہم نائنٹی 90 بیش لیگ کے شدت سے منتظر ہیں۔ہمیں اس معاہدے پر دستخط کرنے پر بہت فخرہے۔نائٹی90 بیش کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ متعدد معروف عالمی بزنس ہاوسز اور کریکٹنگ آئیکون اور بین الاقوامی کھلاڑی دستخط کرنے کے لئے تیار ہیں جس میں کرکٹ سٹارز اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا ایک مرکب مل کرنائنٹی 90 بیش بال لیگ ٹورنامنٹ کا حصہ بننا ہے۔ امارات میں مقامی کرکٹ شائقین کو بروقت ، لاجواب اور بلا شبہ سنسنی خیز ٹورنامنٹ پیش کرتا ہے۔
یواے ای کرکٹ بورڈ نے دی نئی عالمی کرکٹ لیگ کرانے کی منظوری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS