عمران خان حکومت کو بجٹ سیشن میں ملا واک اوور

0
Image:hwnews

اسلام آباد : (یو این آئی) پاکستان میں عمران خان کی حکومت کو قومی پارلیمنٹ میں اس وقت واک اوور مل گیا جب اس کی 30 کھرب روپے سے زیادہ 49 مطالبات زر کو منظوری دے دی گئی ۔
پاکستان کی قومی پارلیمنٹ میں ہفتے کے روز کے بجٹ کے منظورہونے سے روکنے کے لئے اپوزیشن کی ہر ممکن کوشش کرنے کے دعویٰ کے باوجود 49 مطالبات زر کو منظوری مل گئی ، وہیں 967 کٹوتی تجاویز کو اکثریت سے مسترد کردیا گیا ۔

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتوں کی قوت ارادی کی کمی کا اندازہ اس اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سمیت اس کے بیشتر اراکین پارلیمنٹ میں حاضر نہیں تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS