’انڈیا فرسٹ‘ہو ہمارا اصل منتر: نریندر مودی

0
image:newindianexpress.com

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آزادی کے امرت مہوتسو کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ ’انڈیا فرسٹ‘(سب سے پہلے ہندوستان) ملک کے عوام کا اصل منتر ہونا چاہیے۔
مودی نے آکاشوانی پر نشر ہونے والے اپنے 78 ویں ’من کی بات‘ پروگرام میں کہا کہ انڈیا فرسٹ ملک کے عوام کا اصل منتر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ’’آج ہم نے کورونا کی مشکلات اور احتیاط پر بات کی، ملک اور ملک کے عوام کی کئی کامیابیوں پر بھی بات کی۔ اب ایک اور بڑا موقع بھی ہمارے سامنے ہے۔ پندرہ اگست بھی آنے والا ہے۔ آزادی کے 75 برس کا امرت مہوتسو ہمارے لئے بڑی تحریک ہے۔ ہم ملک کے لئے جینا سکھیں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’آزادی کی لڑائی میں ملک کے لئے مرنے والوں کی کہانی ہے۔ آزادی کے بعد کے اس وقت کو ہمیں ملک کے لئے جینے والوں کی کہانی بنانا ہے۔ ہمارا اصل منتر ’انڈیا فرسٹ‘ ہونا چاہیے۔ ہمارے فیصلے، ہر فیصلے کی بنیاد انڈیا فرسٹ ہونی چاہیے‘‘۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔
مودی نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو میں ملک نے کئی اجتماعی اہداف طے کئے ہیں اور مجاہدین آزادی کو یاد کرتے ہوئے ان سے متعلق تاریخ کو دوبارہ زندہ کرنا ان اہداف میں شامل ہے۔
من کی بات پروگرام کی پہلی قسط میں جد و جہد آزاد پر تاریخ رقم کرنے اور تحقیق کرنے کی اپنی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کا مقصد نوجوان صلاحیت کو آگے لانا ہے تاکہ نوجوانوں کی سوچ اور خیالات سامنے آئیں اور نوجوان نئی توانائی کے ساتھ تحریر کریں۔
انہوں نے کہا ’’مجھے یہ دیکھ کر کافی اچھا لگا کہ کم وقت میں ڈھائی ہزار سے زیادہ نوجوان اس کام کو کرنے کے لئے آگے آئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ 19 ویں، 20 ویں صدی کی جنگ کی بات تو عام طور پر ہوتی رہتی ہے، لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ 21 ویں صدی میں جو نوجوان پیدا ہوئے ہیں، انہوں نے بھی 19 ویں اور 20 صدی کی جنگ آزادی کو لگوں کے سامنے پیش کرنے کا محاذ سنبھالا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان سبھی لوگوں نے ’مائی گو‘ پر اس کی پوری تفصیل بھیجی ہے۔ یہ لوگ ہندی، انگلش، تامل، کنڑ، بنگلہ، تیلگو،مراٹھی، ملیالم، گجرات سمیت مختلف زبانوں میں جد و جہد آزادی پر لکھیں گے۔ کوئی جدوجہد آزادی سے متعلق اپنے آس پاس کے مقامات کی جانکاری یکجا کررہا ہے تو کوئی قبائلی مجاہد آزادی پر کتاب تحریر کررہا ہے، جو ایک اچھا آغاز ہے۔
مودی نے ملک کے عوان سے کسی نہ کسی طور پر امرت مہوتسو سے وابستہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’میری آپ سبھی سے اپیل ہے کہ امرت مہوتسو سے جیسے بھی وابستہ ہوسکتے ہیں، ضرور وابستہ ہوئیں۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع کے گواہ بن رہے ہیں۔ اس لئے اگلی بار جب ہم ’من کی بات‘ میں ملیں گے تو امرت مہوتسو کی مزید تیاریوں پر بھی بات کریں گے‘‘۔
انہوں نے ملک کے عوام کی صحت کا تمنا کرتے ہوئے کورونا سے متعلق ضابطوں پر عمل کرتے رہنے اور نئی نئی کوششوں سے ملک کو رفتار دینے کی اپیل بھی کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS