ہندوستان میں کورنا انفیکشن فعال معاملے چھ لاکھ سے کم ہوئے

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں مسلسل سست روی کے درمیان ، اتوار کے روز فعال معاملات چھ لاکھ سے کم ہو گئے اور دوسرے دن بھی ان کی شرح دو فیصد سے کم رہی۔
اس دوران جمعہ کے روز 64 لاکھ 25 ہزار 893 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک 32 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار 77 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50040 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ دو لاکھ 33 ہزار 183 ہوگئی ہے۔ اس دوران 57 ہزار 944 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 92 لاکھ 51 ہزار 29 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 9162 کم ہوکر 5 لاکھ 86 ہزار 403 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 1258 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 95 ہزار 751 ہوگئی ہے۔
ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.94 فیصد ، ری کوری کی شرح 96.75 فیصد اور اموات کی شرح 1.31 ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں 549 کے اضافے کے بعد مہاراشٹر میں یہ تعداد بڑھ کر 124415 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ، ریاست میں 8752 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5781551 ہوگئی ہے ، جبکہ 511 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 120881 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملے1969 گھٹ کر 105249 پر آگئے ہیں۔ وہیں مزید 115 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے ، اموات کی تعداد 34654 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2691123 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
کیرالہ میں اس دوران سرگرم معاملے 876 بڑھ کر 101556 ہوچکے ہیں اور 11124 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے ، کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2763616 ہوگئی ہے جبکہ 118 کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 12817 ہوگئی ہے۔
تامل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 2394 کم ہوکر 44924 ہوگئی ہے اور 148 مزید مریضوں کی ہلاکت کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 32199 ہوگئی ہے۔ وہیں 2383624 مریضوں نے انفیکشن سے نجات پائی ہے۔
آندھرا پردیش میں فعال معاملات 46126 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1816930 ہوچکی ہے جبکہ 12566 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مغربی بنگال میں ، کورونا وائرس کے فعال معاملات 132 کم ہو کر 22099 پر آگئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 17583 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1453431 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
تلنگانہ میں فعال معاملات 470 کم ہوکر 15054 پرہو گئے ہیں جبکہ اب تک 3627 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 601184 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں ، کورونا کے فعال معاملات میں 169 کی کمی سے اب یہ 6720 رہ گئے ہیں۔ وہیں 972858 افراد کوروناسے نجات پاچکے ہیں ، جبکہ مزید 4 مریضوں کی ہلاکت کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 13427 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں سرگرم معاملے 456 کم ہوکر 4376 پر آگئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 574231 ہوگئی ہے جبکہ 15979 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
گجرات میں ، فعال معاملات 233 کم ہو کر 3883 ہوچکے ہیں اور اب تک 10048 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 809201 مریض انفیکشن نجات پا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS