نئی دہلی(ایجنسیاں) : ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی شکست سے ناراض سابق آل رائونڈر راجر بننی نے گیند بازوں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے ناقص قرار دیا ہے۔ 1983ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے بننی نے ہندوستانی گیند بازوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ایشانت شرما، محمد شامی اور جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناقص بولنگ کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ایشانت شرما ، محمد شامی اور جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناقص بولنگ کی۔ میں نے اسے ایک توہین کے طور پر محسوس کیا۔ بننی نے میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کے لئے صرف 2 وکٹیں گرنے کے بارے میں یہ کہا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ کیویز کو پہلی اننگز میں جلد ہی آئوٹ کرنا چاہئے تھا۔
راجرر بننی نے کہا ’’ اتوار کے روز ، یعنی ٹیسٹ کے تیسرے دن ، جس طرح فاسٹ باؤلرز نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، وہ انگلینڈ کی پچ کی طرح نہیں تھا۔ یہ بولنگ کی توہین تھی۔ نیوزی لینڈ کے باؤلنگ کے انداز سے ٹیم انڈیا بالکل کچھ نہیں سیکھ پائی۔ انہوں نے ہمارے بیٹنگ یونٹ کو ختم کردیا۔ اس کے جواب میں ہم نے کس طرح بولنگ کی؟ مکمل طور پر سطح ایسا محسوس نہیں ہوا جیسے ہم ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں‘‘۔
بننی نے کہا ’’ ہندوستانی باؤلرز کو تکنیکی طور پر بلے باز کے نصف یعنی مختصر پچ کی گیند پر بولنگ کرنا چاہئے۔ اس میں بلے کے کنارے لگنے یا اس کے آئوٹ ہونے کے امکانات رہتے ہیں۔ لیکن ہندوستانی بولر اچھی لمبائی یا اوور پچ بولنگ کر رہے تھے۔ گیند جتنی شارٹ رہے گی اتنی سیم ہوگی، ٹیم انڈیا کو اٹیک کرنا تھا، ناکہ ڈیفنس بولنگ کرنی تھی‘‘۔
پیر کے روز یعنی میچ کے چوتھے دن ٹیم انڈیا نے عمدہ بولنگ کی۔ محمد شامی نے 4 وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کی اننگز سمیٹ لیں۔ اسی کے ساتھ ہی ایشانت نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم ، اس وقت تک کیویز نے 32 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ نیوزی لینڈ کے آخری 5 بلے بازوں نے 71 رنز بنائے جو ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا۔
بننی نے کہا ’’ کیوی ٹیم مسلسل آپ پر شارٹ پچ گیند پھینک رہی ہے اور سیون کروا رہی ہے۔ ٹیم انڈیا کے باؤلرز کو صرف انہیں دیکھنا تھا اور اس طرح کا بالنگ کرنا تھا۔ لیکن تم نے کیا کیا؟اوورپچ گیند ڈالی، تینوں تیز گیند باز کوئی نئے نہیں ہیں، کیا انہوں نے نیوزی لینڈ کو گیند بازی کرتے نہیں دیکھا؟ دیکھ کر ہی سیکھا جاتا ہے‘‘۔ یاد رہے کہ ہندوستان کی گیند بازی کے علاوہ بلے بازی اور فیلڈنگ بھی انتہائی خراب رہی تھی اور ٹیم بڑا اسکور نہیں کرپائی تھی جس کے سبب نیوزی لینڈ کو آسان ہدف ملا تھا ۔ ویسے گیند بازوں کو لے کر میچ سے قبل کافی چرچے تھے اور بہت سے کرکٹروں کا خیال تھا کہ چار تیز گیند بازوں کے ساتھ ہندوستان کو کھیلنا چاہئے تھا۔ لیکن ہندوستان تین تیز گیندبازوں کے ساتھ میدان میں اترا جس کا نتیجہ سامنے ہے۔
ٹیم انڈیا کی گیند بازی انتہائی ناقص رہی: راجر بننی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS