امریکہ : کثیر منزلہ عمارت زمین بوس،100 افراد لا پتا

0
image:Euronews

واشنگٹن(ایجنسیاں) : جمعرات کی صبح فلوریڈا کے میامی بیچ کے شمال میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک سو افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔رات گئے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا اور ملبے تلیدبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میامی ڈیڈ پولیس چیف فریڈی رامیریز نے انکشاف کیا کہ 53 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ 99 افراد کی تلاش جاری ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے میامی ڈیڈ کاؤنٹی کے کمشنر سیلی ہیمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کچھ لوگ سیڑھیوں کے ذریعہ خود ہی نکل گئے اور درجنون لاپتا ہیں۔ ان کے زندہ کا مردہ ہونے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔ اس حادثے کے حوالیسے سرفیسڈ قصبے کے میئر چارلس برکٹ نے تصدیق کی کہ دو افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔
دریں اثنا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ فائر چیف رائے جداللہ نیکہا کہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے جن کا اعلاج کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS