نوجوانوں کو ہندوستان کی فکر اورانسانی فلاح کے تصور والے گیمز بنانا چاہئے: نریندر مودی

0
Image:business Standard

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ موجودہ وقت میں دستیاب زیادہ تر آن لائن یا ڈیجیٹل گیم کا تصور ہندوستانی سوچ سے مطابقت نہیں رکھتا ہے، اس لئے ایسے متبادل تصور کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس میں ہندوستان کی بنیادی فکر کا تصور شامل ہو اور یہ انسانی فلاح سے وابستہ ہو۔
مسٹر نریندر مودی نے جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ‘ٹائے کیتھان’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آن لائن گیمنگ میں ملک کی صلاحیت اور امکانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں لیکن زيادہ تر دستیاب آن لائن یا ڈیجیٹل گیم کا کوئی ہندوستانی تصور نہیں ہے۔ وہ ہماری سوچ سے میل نہيں کھاتا ہے۔ آپ بھی یہ جانتے ہیں کہ ان میں بہت سے کھیلوں کے تصورات یا تو تشدد کو فروغ دیتے ہیں یا ذہنی دباؤ کا سبب بنتے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ “اس طرح کے متبادل تصور کو ڈیزائن کرنا ہماری ذمہ داری ہے، جس میں ہندوستان کی بنیادی سوچ شامل ہو، جو پوری انسانی فلاح و بہبود سے وابستہ ہو۔ تکنیکی طور پر اعلی درجے کاہے ، اس میں تفریح ​​بھی اور فٹنس بھی ہو، دونوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہو۔ اور میں ابھی یہ بالکل واضح طور پر دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے پاس ڈیجیٹل گیمنگ کے لئے بہت سارے مواد اور مسابقت بھرپور موجود ہے۔ ہم ہندوستان کی اس طاقت کو ‘ٹائے-کیتھان’ میں بھی واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے منتخب تصورات ریاضی اور کیمسٹری کو آسان بناتے ہیں، اسی طرح ایسے خیالات بھی ہیں جو اقدار پر مبنی معاشرے کو تقویت دیتے ہیں”۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS