خواتین وزرا کو 40 سال کے وقفے کے بعد پڈوچیری کابینہ میں شامل کیا جائے گا

0
image:english.janamtv.com

پڈوچیری : (یو این آئی) مرکز کے زیرانتظام ریاست پڈوچیری کے وزیراعلی این رنگاسامی نے اپنی کابینہ میں خاتون وزیر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ریاست کی تاریخ میں 40 سال سے زیادہ وقفے کے بعد ہوگا۔
اس سے قبل 1980 میں کانگریس۔ڈی ایم اتحاد کی مخلوط حکومت میں وزیر کے طور پر شامل کیا گیا تھا اور انہیں وزارت تعلیم کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ پڈوچیری کابینہ کی تشکیل 27 جون کو ہوگی۔
این آر کانگریس ذرائع کے مطابق کرائیکل خطے میں نیدن گڈو کی ایم ایل اے چانڈیرا پریانگ کو رنگاسامی کی زیرقیادت حکومت میں شامل کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی نے بدھ کو گورنر تملیسائی سندرراجن کو وزراء کی فہرست پیش کی۔
گورنر نے اس فہرست کو منظوری کے لئے صدر رام ناتھ کووند اور مرکزی وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔
جن ممکنہ وزرا کے نام منظر عام پر آئے ہیں ان میں اے نماشیوائم اور سائی سراوانم کمار (بھارتیہ جنتا پارٹی کے دونوں ممبران اسمبلی) اور کے لکشمی نارائن ، تھینی سی وجے کمار اور چندرا پریانگا (این آر کانگریس) شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS