نئی دہلی :(اظہار الحسن،ایس این بی) :دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر محنت منیش سسودیا کے احکامات کے تحت دہلی بلڈنگ اینڈ کنسٹرکنش ورکرس ویلفیئر بورڈ نے 1825تعمیری مزدوروں کو 10-10ہزار روپے کورونا راحت رقم تقسیم کی ۔دہلی سرکار نے اس سال پہلے ہی 2,17,039تعمیری مزدوروں کو کورونا راحت رقم کے طور پر 5-5 ہزار روپے تقسیم کئے تھے ۔کورونا بحران کے دوران تعمیری مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سرکار کی طرف سے تعمیری مزدوروں کو یہ راحت رقم اضافی فائدے کے طور پر ملی ہے۔
دہلی سرکار نے دہلی بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ کے تحت ان تعمیری مزدوروں کو راحت رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ،جو 30ستمبر 2018تک بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ تھے ۔جن ممبروں نے اپنا رجسٹریشن رینو کرا لیا ہے وہ بھی اس راحت رقم کے لئے اہل ہوں گے ۔نائب وزیر اعلیٰ ایسے مزدوروں کو راحت دینے کے حق میں تھے ۔
اس موقع پر منیش سسودیا نے کہا کہ جب پچھلے سال وبا کے سبب پہلا لاک ڈائون لگایا گیا تھا اس دوران دہلی سرکار مارچ 2020کے مہینے میں بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ سبھی 39,600مزدوروں کو راحت دینے والے ملک کی پہلی سرکاروں میں سے ایک تھی۔ محکمہ لیبر کے ذریعہ نومبر 2020میں دہلی کے لیبر دفاتر میں معائنہ اور اجتماعی رجسٹریشن مہم چلائی گئی ۔اس کے نتیجہ میں چھ مہینے کے اندررجسٹرڈ تعمیری مزدوروں کی تعداد 2.38لاکھ ہوگئی ہے ۔
اس کے علاوہ تعمیری مزدوروں کے رجسٹریشن کے عمل میں سدھار کیا گیاہے۔ اب رجسٹریشن اور ویریفکیشن پروسز کو آن لائن کردیا گیا ہے ۔جس سے مزدور بغیر کسی پریشانی اور زیادہ وقت ذائع کئے خود کا رجسٹریشن کراسکتے ہیں اور انہیں اپنے کام پر سے چھٹی نہیں لینی ہوتی ہے۔دہلی سرکار کی طرف سے آنے والے ہفتوں میں 10ہزار سے زیادہ تعمیری مزدوروں کو بھی راحت رقم ملے گی ۔یہ تعمیری مزدور سماج کے سب سے غریب طبقہ کے ہیں جنہیں کورونا دور میں سب سے زیادہ مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
1825تعمیری مزدوروں کو 10ہزار روپے کی ’کورونا امداد‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS