دبئی (یو این آئی) : جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوینٹن ڈی کاک ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت بدھ کو جاری آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ رینکنگ میں پھر سے سرفہرست 10 میں پہنچ گئے ہیں۔وہیں پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں۔
ڈی کاک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ لوسیا میں جنوبی افریقہ کی 58 رن کی جیت اور سیریز کو 2-0 سے جیتنے کے شاندار مظاہرے میں پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 96 رن بنائے تھے ۔ انہیں دو مقام کا فائدہ ہوا اور وہ 10 ویں مقام پر پہنچ گئے ۔ وہ پچھلے 18 ماہ میں پہلی بار ٹاپ 10 میں پہنچے ہیں۔ 28 سالہ ڈی کاک کی کیریر کی بہترین رینکنگ چھٹا نمبر تھی جو انہوں نے دسمبر 2019 میں حاصل کی تھی۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ تازہ رینکنگ میں بائیں ہاتھ کے ایک اور بلے باز کپتان ڈین ایلگر نے 77 رن کی اپنی شاندار اننگز سے ایک مقام کی بہتری کی ہے اور وہ 19 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
ریسی وان ڈیر ڈوسین دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ 75 رن بنانے کی بدولت 31 مقام کی لمبی چھلانگ لگاکر 43 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ میچ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ لینے والے تیز گیند باز کیگیسی ربادہ ایک مقام اوپر اٹھ کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اس دوران دوسری اننگز کے دوران 61 سال بعد جنوبی افریقہ کے لئے پہلی ٹسٹ ہیٹ ٹرک لینے والے اسپنر کیشو مہاراج سات وکٹ لینے کی کارکردگی کی بدولت تین مقامات کے فائدے کے ساتھ 28 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ لُنگی انگیدی تین مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 41 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے بلے باز جرمین بلیک وڈ جنوبی افریقہ کے خلاف بالترتیب 49 اور 25 کے اسکور کے بعد 12 مقامات کے فائدے سے 44 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ شائی ہوپ تین مقاما کے فائدے سے 82 ویں اور کرین پاویل چھ مقام کے فائدے سے 94 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
وہیں ایسٹ انڈیز کے تیز گیند باز کیمار روچ کے ساتھ وکٹوں کی کارکردگی نے انہیں ٹاپ 10 کے نزدیک پہنچا نے میں مدد کی ہے ۔ وہ ایک مقام کی چھلانگ کے ساتھ 12 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسرے ٹسٹ کی دونوں اننگز تین وکٹ لینے والے مڈل فاسٹ گیند باز کائل میئرس 51 مقام کی چھلانگ کے ساتھ بنگلہ دیش کے نعیم حسن کے ساتھ مشترکہ طور پر 53 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر کو آل راؤنڈر رینکنگ میں 28 ریٹنگ پوائنٹ کا نقصان ہوا ہے اور وہ ٹاپ مقام سے کھسک کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور پہلے مقام پر ہندوستان کے رویندر جڈیجہ قابض ہوگئے ہیں۔ جڈیجہ کے 386 ریٹنگ پوائنٹ جبکہ ہولڈر کے پاس 384 ریٹنگ پوائنٹ رہ گئے ہیں۔
ڈی کاک بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ 10میں ہوئے شامل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS