امتحان رد کرنے کے فیصلے کو چیلنج دینے والی تمام عرضیاں خارج
نئی دہلی ( ایجنسیاں) :سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے امتحانات کو رد کرنے کے فیصلے کو چیلنج دینے والی عرضیوں کو خارج کردیا اور طلبا کے ایگزام پیٹرنٹ کا اسسمنٹ کرنے کیلئے بورڈ کے ذریعہ تیار کی گئی اسسمنٹ اسکیم کو آگے بڑھانے کو بھی اجازت دے دی۔ منگل کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12ویں کی اسسمنٹ اسکیم کو صحیح قرار دیا۔ سپریم کورٹ نے اسسمنٹ اسکیم میں اسکولوں کے ذریعہ دھاندلی کے خدشات کے الزام پر بھی کسی بھی طرح کا آرڈر جاری کرنے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے پایا کہ اس کیلئے باقاعدہ ایک رزلٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو اس پر غور کرے گی۔ کمیٹی میںاسکول کے ہی نہیں، بلکہ باہری ارکان بھی شامل ہوں گے۔
وہیں جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی بنچ نے طلبا کو شروعات میں اسسٹمنٹ اسکیم یا امتحان میں بیٹھنے میں سے کسی ایک متبادل کو منتخب کرنے کی مانگ کو ٹھکرادیا۔ اس کے ساتھ ہی 12ویں کے فزیکل امتحان جولائی میں ہی منعقد کرانے کی مانگ کو بھی ٹھکرادیا۔ عدالت عظمیٰ امتحانات کو منعقد کرنے کی مانگ والی عرضی کے ساتھ ہی 1152 طلبا کے ذریعہ داخل ایک مشترکہ عرضی پر سماعت کررہی تھی، جس میں سی بی ایس ای 12ویں جماعت کے کمپارٹمنٹ امتحان، ریاستی بورڈ کے 12ویں کے امتحان اور دیگر بورڈ کے امتحانات کو رد کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ اس سے قبل 21جون 2021کو سپریم کورٹ میں بورڈ امتحانات اور اسسٹمنٹ اسکیم سے متعلق عرضیوں پر سماعت کے دوران چند طلبا نے سی بی ایس ای اور سی آئی ایس سی ای کے ذریعہ آئی ایس سی 12ویں بورڈ کے اسسٹمنٹ فارمولے پر سوال اٹھائے تھے۔ گزشتہ روز عدالت میں سی بی ایس ای بورڈ نے 12ویں کے اختیاری امتحان اگست-ستمبر میں کرانے کی بات کہی تھی۔ سی بی ایس ای بورڈ نے کہاکہ ہم ماضی میں کئے گئے اعلان اسسمنٹ پالیسی سے رزلٹ تیار کررہے ہیں۔ رزلٹ کا اعلان 31جولائی تک کردیاجائے گا۔ اسسمنٹ اور رزلٹ سے مطمئن نہ ہونے والے طلبا کو وسط اگست سے ستمبر کے درمیان امتحان میںحصہ لینے کا موقع دیا جائے گا۔ غورطلب ہے کہ سی بی ایس ای نے 17جون 2021 کو 12ویں جماعت کے رزلٹ کیلئے اسسٹمنٹ فارمولہ جاری کیا تھا، جنہیں سپریم کورٹ نے منظور کرلیاتھا۔ بورڈ نے 12ویں جماعت کے رزلٹ کیلئے 30:30:40 کا اسسمنٹ فارمولہ تیارکیاتھا۔ سماعت کے دوران کورٹ نے بورڈ سے شکایت حل کمیٹی، متبادل امتحان کی تاریخ وغیرہ چیزوں کو شامل کرنے کیلئے کہا تھا۔اس سلسلے میں پیر یعنی 21 جون کی سماعت کے دوران سی بی ایس ای نے سپریم کورٹ میں جوابی حلف نامہ بھی داخل کیاتھا۔ حلف نامہ کے مطابق سی بی ایس ای نے سپریم کورٹ کی رہنما ہدایت کے مطابق 12ویں جماعت کے اسسمنٹ فارمولے پرایک تنازع حل کمیٹی تشکیل دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اس کمیٹی کا مقصد طلبا کو دیئے جارہے مارکس پر ان کی شکایت کا حل نکالنا ہوگا۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت منگل یعنی 22جون 2بجے تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔
سپریم کورٹ نے CBSE اور ICSE کی اسسٹمنٹ اسکیم کو دی منظوری،
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS