کھلاڑیوں کی کارکردگی سے کپتان خوش
برسٹل(یو این آئی) ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والی اور پانچ برسوں سے زیادہ وقت کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والی اسنیہ رانا نے اس وقت کی تلافی کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹ لئے اور فالو آن کے بعد ہندوستان کی دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ 80رن بناکر اس واحد ٹسٹ کو عزت دارانہ ڈرا کرانے میں کامیابی حاصل کی۔ گیند اور بلے سے اسی فادیت کے سبب ہندوستانی ٹیم میں ان کا انتخاب ہوا تھا۔ یہ ہندوستانی کپتان متالی راج کا کہنا ہے ۔متالی نے کل پہلا ٹسٹ ڈرا ہونے کے بعد کہا کہ یہ بلے اور گیند سے ان کی فادیت تھی جس کے سبب ہندوستانی ٹیم میں ان کا انتخاب ہوا، اگرچہ وہ ٹیم میں دوسری آف اسپنر تھیں۔ متالی نے کہا کہ گھریلو کرکٹ میں رانا کی شاندار فارم ہی ان کے پونم یادو اور رادھا یادو کے مقابلے ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ رہی۔ کپتان نے کہا کہ ہمارے لئے یہ اہم تھا کہ وہ اسپنرس چنے جائیں جو اچھا کررہی ہیں کیونکہ ہمارا کوئی کیمپ نہیں لگا تھا، کوئی ٹورنامنٹ نہیں تھا جب ہم ٹیم کا انتخاب کررہے تھے ۔ اسنیہ، دپتی کے ساتھ اچھی گیند بازی کررہی تھیں اور ان کا بونس یہ تھا کہ وہ اچھی بلے بازی بھی کرسکتی ہیں۔ ہم اپنے بلے بازی آرڈر کو طویل کرنا چاہتے تھے ۔ متالی نے کہا کہ ایک وقت میرے دماغ میں تنوع کی کمی تھی۔ مخالف ٹیم کے پاس بہترین لیفٹ آرم اسپنرس میں سے ایک موجود تھی اس لیے ہم نے سوچا کیو نکہ دو آف اسپنر کو کھلایا جائے ۔ اسنیہ نے گھریلو کرکٹ میں کافی وکٹ حاصل کئے ۔ اس لئے ایسی کھلاڑی کا انتخاب کرنا جو گھریلو کرکٹ میں گزشتہ دو برسوں سے گیند اور بلے کے ساتھ شاندار فارم میں ہیں۔ ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ایسی کھلاڑی کو پہلے میچ میں موقع دیا جائے ۔
ہندوستانی ٹیم پہلی اننگز میں 231رن پر سمٹ گئی تھی اور اسے فالو آن کھیلنے کے لئے مجبور ہونا پڑا تھا۔ دوسری اننگز میں ہندوستان کا اسکور سات وکٹ پر 199رن ہوگیا تھا اور اس کے پاس محض 34رن کی برتری تھی لیکن رانا نے پھر نچلے آڈر کی بلے بازوں کے ساتھ میچ کو انگلینڈ کے ہاتھوں سے نکال دیا اور میچ بالآخر ڈرا پر ختم ہوا۔ ہرمن پریت کور کے آؤٹ ہونے اور کھلاڑیوں کے میچ ڈرا ہونے کے بعد ہاتھ ملانے تک رانا شکھا پانڈے اور تانیا بھاٹیا نے آٹھویں اور نویں وکٹ کیلئے 145رنوں کا اضافہ کیا اور 47.3 اوور کھیلے ۔متالی نے کہا کہ ہماری منشا بہت دفاعی ہونے کی نہیں تھی اور ہم حالات کے لحاظ سے کھیلنا چاہتے تھے لیکن زیادہ تر کھلاڑی گزشتہ کافی وقت سے سفید بال کرکٹ کھیل رہی تھیں۔ بلے بازی بہت ہی فطری عمل ہے ۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ خود کو کتنا بھی تیار کرلیں لیکن اگر آپ نے سفید گیند سے کافی سارے میچ کھیلے ہیں اور یہ بات کھیل پر حاوی ہوسکتی ہے ۔ آپ جب 6-7سال کے بڑے وقفے کے بعد طویل فارمیٹ میں کھیلتے ہیں تو ایسا ہوجاتا ہے ۔ اگر یہ باقاعدہ رہے تو کھلاڑی جلد اس کے عادی ہوسکتے ہیں لیکن ہمارا نظریہ مثبت رہنے کا تھا اور زیادہ دفاعی نہیں ہونا تھا۔ہندوستانی کپتان نے میچ میں ڈیبیو کرنے والی کھلاڑیوں کی ستائش کی جنہوں نے انگلینڈ کو جیت حاصل کرنے نہیں دی۔ شیفالی ورما اپنے ڈیبیو ٹسٹ میں 96ار 63رن بناکر پلیئر آف دی میچ بنیں جبکہ دپتی نے تین وکٹ لینے کے علاوہ ناٹ آؤٹ 29اور 54رن بنائے ۔ پوجا وسترکر نے ایک وکٹ لیا اور کریز پر کچھ وقت بھی گزارا جبکہ رانا اور بھاٹیہ نے نویں وکٹ کے لئے میچ بچانے والی 104رن کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی۔
متالی نے کہا کہ اسنیہ5 سال کے وقفے کے بعد واپسی کررہی تھیں لیکن ان کے گھریلو سیشن اچھے رہے تھے ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ کافی خود اعتمادی کے ساتھ میدان پر اتری ہوں گی۔ انہوں نے بڑی سمجھداری سے بلے بازی کی اور تانیہ اور شکھا پانڈے کے ساتھ اچھی شراکت داری ادا کی۔ وہ شراکت داری ہمارے لیے بہت ہی اہم تھی۔ اسنیہ رانا نے شکھا پانڈے کے ساتھ جو شراکت داری کی وہ ہمارے لیے کافی اہم تھی۔ میں ڈیبیو کرنے والی سبھی کھلاڑیوں شیفالی، دپتی، اسنیہ، پوجا اور تانیہ سبھی سے بہت متاثر ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں مختلف حالات سے نمٹنے کے تعلق سے مسلسل بحث نے تجربہ کار کھلاڑیوں کو چیزوں کو سنبھالنے میں مدد کی۔متالی نے کہا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم میچ شرو ع ہونے سے پہلے یا میچ کے کسی بھی دن بات کرتے ہیں۔ ہم زیادہ مچبت ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم کیسے کھیلتے ہیں، جب ٹیم کی کارکردگی ناقص ہو یا ہمیں فالو آن کا سامنا کرنے کیلئے کہا گیا ہو، اس لئے فالو آن پر بحث ، آگے کیا ہوگا اور ہم کہاں کھڑے ہیں، یہ بہت اہم ہے، جب ہم ایک ٹیم کے طور پر یکجا ہوتے ہیں تو ان نوجوان کھلاڑیوں سے مسلسل بات چیت سے کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور انہیں کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہونے اور اس سے کیسے نمٹا جائے ، میں مدد ملتی ہے ۔
اسنیہ رانا کے بلے اور گیند کی افادیت نے ان کا انتخاب کرایا: متالی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS