نئی دہلی : (یو این آئی) کینسر کے علاج اور تحقیق کے بہترین اداروں میں مشہورٹاٹا میموریل سنٹرنے اپنی ایک تحقیق میں کہا کہ ہندوستان میں سنہ 2020 میں منہ کے کینسر کے علاج پر 2386 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔
اتوار کو جاری اس رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان میں منہ کے کینسر کے علاج پر سنہ 2020 میں ہندوستان میں تقریبا 2386 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے اور یہ رقومات انشورنس اسکیموں ، سرکاری اور نجی شعبوں ، عام آدمی کی جمع رقم ، فلاحی اداروں اور عطیات کے طور پر خرچ کی گئی تھی ۔
ٹاٹا میموریل سنٹر میں ٹیم کی قیادت کررہے ڈاکٹر پنکج چتورویدی نے یہ ریسرچ کی تھی اوراس کا مقصد کینسر کےعلاج پر ہونے والے اخراجات کا تجزیہ کرنا اورتاکہ کینسر کے علاج کے لئے اداروں کی بہتر الاٹمنٹ کے لئے پالیسی سازوں کو اہم معلومات فراہم کی جا سکے
ٹاٹا میموریل ہسپتال کے ریسرچ اسکالر ڈاکٹر ارجن سنگھ نے بتایا کہ کینسرکی ایڈوانس اسٹیج پر ابتدائی مراحل کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ خرچ آرہا ہے اور لوگوں کو کینسر کے علاج میں سی ٹی اسکین ، ایم آر آئی اور پی ای ٹی اسکین پر زیادہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے ۔