یوپی کانگریس کے صدر للو کانگریس ہائی کمان کے ساتھ غداری کر رہے ہیں : سراج مہدی

0
Image:India TV

جون پور : (یو این آئی) ریاستی کانگریس میں جاری ہلچل کے درمیان اتر پردیش قانون ساز کونسل کے سابق رکن اورکانگریس کے سینئر لیڈر سراج مہندی نے جمعرات کو ایک قومی اردو اخبار کے صفحہ اول پر شائع ہونے والی خبرپر نوٹس لیتے ہوئے کانگریس ہائی کمان سے ریاستی صدر اجے کمار للو اور سابق وزیر نسیم الدین صدیقی کے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی ملاقات پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ اب تو کانگریس ہائی کمان راہل گاندھی اورمحترمہ پرینکا گاندھی واڈرا جان لیں کہ کون کیا ہے اور کون کانگریس پارٹی کو گرانے میں لگا ہے ۔
سراج مہدی نے کہا کہ بغیر ہم لوگوں سے بات کئے 10 لوگوں کو پارٹی کو اندھیر ے میں رکھ کراجے کمار للو اور پرینکا گاندھی کے پی اے سندیپ سنگھ نے پارٹی نکلوا دیا ،جب کہ ہم لوگ باربار یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ممبر ہیں ۔ ہمیں نکالنے کے اختیارات اترپردیش کانگریس کمیٹی کے پاس نہیں ہیں۔ لیکن کانگریس ہائی کمان خاموش رہی آج کانگریس کی حالت صفر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کانگریس ہائی کمان سے کہا کہ اب اپنی آنکھ اور کان کھلے رکھے کہ کون پارٹی کا وفادار ہے اور کون غداری کررہا ہے۔ ہم تقریبا ڈیڑھ سال سے پارٹی سے باہر ہیں،ہم تو کسی دوسری پارٹی کے لیڈر سے نہیں ملے اور آپ کے وفادار لوگ اپنے لئے نیا آشیانہ تلاش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS