نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی رفتاردھیمی پڑھنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریبا67 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد ہوگئی ہے ۔
اس درمیان بدھ کے روز 34 لاکھ 63 ہزار 961 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 26 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 251 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67،208 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،97،00،313 ہوگئی ۔ اس دوران ایک لاکھ 03 ہزار 570 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد دو کروڑ 84 لاکھ 91 ہزار 670 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 38 ہزار 692 کم ہو کر آٹھ لاکھ 26 ہزار 740 رہ گئے ہیں ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 330 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 81 ہزار 903 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 2.78 فیصد ، شفایابی کی شرح 95.93 فیصد اور شرح اموات 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1696 کم ہو کر 139744 ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران ریاست میں مزید 10567 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5679746 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 1236 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 115390 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 2566 کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 110226 ہوگئی ہے ۔ وہیں 15689 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2639593 ہوگئی ہے جبکہ مزید 147 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی کی تعداد 2639593 ہوگئی ہے ۔