سائبر ٹھگ صارفین کو کوئیک سپورٹ موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی بھی ڈیسک یا ٹیم ویور کو ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہتے ہیں۔
کے وائی سی (نو یور کسٹمر) کے نام پر سائبر لوگوں کو ٹھگ رہے ہیں۔ کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے لوگوں کے پاس کالز،ایس ایم اییس اور ای میلز موصول ہورہے ہیں۔ کالز،سائبر ٹھگی کے ذریعہ ایس ایم ایس اور ای میلز کئے جارہے ہیں کہ آپ اپنا کے وائی سی کروائیں نہیں تو بینک اکائونٹ بند ہوجائے گا۔
پچھلے کچھ وقت میں ایسے بہت سے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں صارفین کو کے وائی سی گھر بیٹھے یہ اس سہولت کے نام پر ٹھگ لیا گیا ہے۔ ٹھگ لوگوں کو بینک اکاؤنٹ بند ہونے کا خوف دکھا کر لوگوں کو ڈرا دیتے ہیں اور ان کی ذاتی معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔
بینک صارفین کو لگتا ہے کہ بینک کی طرف سےکال،ایس ایم ایس یا ای میل آئی ہے ۔ وہ ان ٹھگوں پر بھروسہ کرتا ہے۔ صارفین سائبر فراڈ کرنے والوں کے ذریعہ بھیجے گئے ایس ایم ایس یا ای میل کے ساتھ اٹیچ لنک پر کلک کردیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے،سائبر ٹھگ صارفین کی تمام معلومات چوری کر لیتے ہیں۔
سائبر ٹھگ صارفین کو کوئیک سپورٹ موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے یا اینی ڈیسک یا ٹیم ویور کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کہتے ہیں۔ ان کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد، آپ کے لیپ ٹاپ،موبائل یا ٹیبلٹ تک رسائی ان سائبر ٹھگوں تک پہنچ جاتی ہے۔ چونکہ کسی انجان شخص کے کہنے پر کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ بالکل مت کریں۔ وہ ان کے ذریعہ آپ کے اوٹی پی ایس ایم ایس پڑھ سکتا ہے۔
اگر کوئی پے ٹی ایم کے وائی سی تصدیق کے نام پر کال کرتا ہے یا ایس ایم ایس بھیجتا ہے تو ان پر یقین نہ کریں۔ کال یا ایس ایم ایل کے ذریعے کوئی بھی والیٹ کمپنی یا بینک کے وائی سی کے لئے نہیں کتی ہے۔