روس نے83ہزار ڈالر جرمانہ لیکر جاپانی جہاز کے پائلٹ دستے کے 14 رکان کو آزاد کیا

0
image:KyodoNews

ٹوکیو : (اسپوتنک) روس 83 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرنے کے بعد جاپان کے مچھلی پکڑنے والے جہاز ایدو مارو اور اس کے پائلٹ دستے کے سبھی 14 ارکان کو آزاد کرکے واکنائی بندرگاہ واپس بھیج دیا ہے۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ماہی گیری کے جہاز اور اس کے عملے کو بحیرہ اوکھوتسک میں روس کے معاشی پانیوں میں ماہی گیری کے الزام میں 28 مئی کو حراست میں لیا گیا تھا۔ جاپان نے اپنے ماہی گیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا،جب کہ روس نے اپنے خصوصی معاشی زون میں غیر قانونی طور پرماہی گیری پر احتجاج ظاہر کیا تھا۔
کیودو نیوز ایجنسی کے مطابق،ماہی گیری کرنے والے جہاز کو 83 ہزار ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کے بعد جمعہ کے روز آزاد کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS