لندن : (اسپوتنک) برطانیہ کی ایسیکس پولیس کے ساتھ ہم آہنگی سے 2019 میں ویتنام سے 39 مہاجروں کی موت کے معاملے میں اٹلی سے ایک شخص کو گرفتارکیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہبرطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے شمالی اٹلی میں میلان کے قریب مقامی پولیس نے ایک 27 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا۔
انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص پر غیر قانونی نقل مکانی اور مجرمانہ سازش میں مدد کرنے کا الزام ہے۔ اسے اٹلی کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس سازش میں ملوث اسمگلنگ گینگ کے بیشتر ارکان کو گرفتار کرکے طویل قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ کلیدی سازشی رونان ہیوجیس کو 20 سال اور جارج نیکا کو 27 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2019 کو،بیلجیم سے برطانیہ آنے والے ایک کنٹینر ٹرک میں 39 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں، جن کی دم گھٹنے سے موت ہوئی تھی۔
اٹلی میں ایک شخص ویتنام کے 39 مہاجروں کی موت کے الزام میں گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS