الور: (یو این آئی) الور ڈسٹرکٹ کلکٹر کی ہدایت پرراجستھان کے خیرتھل میں بابا رام دیو کی پتنجلی کے لئے سرسوں کا تیل تیار کرنے والی سنگھانیا آئل مل سے لئے گئے تیل کے تمام نمونے معیاری نہیں پائےگئے۔
چیف میڈیکل آفیسر اور انتظامیہ کے ذریعہ تشکیل دی گئی فوڈ سیفٹی آفیسرز کی ٹیم کی ہدایت کے مطابق 27 مئی 2021 کو میسرز سنگھانیا مل، 60،انڈسٹریل ایریا ،خیرتھل،ضلع الور سے لئے گئے نمونے ڈپاؤچ (پتنجلی برانڈ) ماسٹرڈ آئل بوتل (پتنجلی برانڈ) ماسٹرڈ آئل (شری شری تتوبرانڈ) اورماسٹرڈ آرڈل (پارلیمنٹ برانڈ) اورسرسون تیل کے پانچ نمونے اکٹھے کیے گئے جو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز لیبارٹری الور کی جانچ رپورٹ کے مطابق پانچوں نمونے معیار کے مطابق نہیں پائے گئے۔
سرسوں کے تیل کا پاؤچ (پتنجلی برانڈ)،سرسوں کے تیل کی بوتل (پتنجلی برانڈ)،سرسوں کا تیل (سری سری تتوا برانڈ) اور سرسوں کا تیل غیر معیاری،کھانے کی اشیاء پایا گیا اور سرسوں آئل (پارلیمنٹ) کم معیاری پایا گیا۔
سی ایم ایچ او ڈاکٹر اوم پرکاش مینا نے بتایا کہ اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس میں عدالت ہی کارروائی کرے گی۔ متعلقہ پارٹی اپیل کرسکتی ہے۔
پتنجلی کے تیل کے نمونے معیاری نہیں پائے گئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS