سشیل کمار کی اسپیشل ڈائٹ اور فوڈ سپلی مینٹ والی درخواست مسترد

0
image:https:indianexpress.com

نئی دہلی : (یو این آئی)دد مرتبہ کے اولمپک تمغہ فاتح پہلوان سشیل کمار کی جیل میں اپنے لئے اسپیشل ڈائٹ اور فوڈ سپلی مینٹ کی مانگ والی درخواست کو روہنی کورٹ نے مسترد کردیا ہے ۔
کورٹ نے سشیل کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں جو ضروری چیزیں ہیں وہ انہیں مہیا کرائی جارہی ہیں۔ چھترسال اسٹیڈیم میں پہلوان ساگر دھنکھڑ کے قتل کے ملزم اولمپین سشیل کمار کا اب نیا ٹھکانہ منڈولی کی 15 نمبر جیل ہے ۔ عدالت کے حکم پر پولیس نے سشیل کا میڈیکل کرایا اور اسے لے کر منڈولی جیل پہنچی۔ کورونا کے پیش نظر سشیل کو جیل نمبر پندرہ میں ہی اگلے 14 روز تک کوارنٹین میں رکھا جائے گا۔ اس دوران وہ دیگر قیدیوں سے الگ تھلگ رہے گا۔ جیل کے ذرائع کے مطابق جیل پہنچنے کے بعد سشیل کو جیل کا کھانا دیا گیا لیکن اس نے کھانا کھانے سے انکار کردیا۔ اس معاملے میں سشیل کے ساتھ شامل رہے دیگر ملزمین کو بھی اسی جیل میں رکھا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جیل پہنچنے پر سشیل کافی خوفزدہ تھا۔ وہ گینگسٹروں کی وجہ سے جیل جانے سے ڈر رہا تھا۔ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سشیل کو تمل ناڈو پولیس کی حفاظت میں رکھا جائے گا اوراس پر سی سی ٹی وی کے ذریعہ نگرانی رکھی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS