کورونا ویکسین کی 1.49 کروڑ خوراکیں فی الحال دستیاب: وزارت صحت

0
image:aninews.in

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کے 1.49 کروڑ خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک مرکز نے ریاستوں کو 24 کروڑ (24،60،80،900) ویکسین کی خوراکیں دی ہیں۔ آج صبح تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے ویسٹیج سمیت 23،11،69،251 کروڑ ویکسین کا استعمال کیا گیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ “پورے ملک میں حفاظتی ٹیکہ سازی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مفت کووڈ کے ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو بھی ویکسین کی براہ راست خریداری میں مدد فراہم کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کووڈ۔19 کی ویکسی نیشن، ٹیسٹ ، ٹریک ، علاج اور روک تھام کے مناسب طریقوں کے ساتھ وبائی امراض کی روک تھام اور انتظام حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا ایک لازمی حصہ ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 1،00،636 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، جو گزشتہ 61 دنوں میں سب سے کم ہے۔ ملک میں اب تک 2،89،09،975 افراد اس انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS