تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں کسانوں کا احتجاج

0

حیدرآباد: (یواین آئی) زرعی پیداوار کی خریداری کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں کسانوں نے احتجاج کیا۔ضلع کے دومامنڈل کے پالے پلی میں اجناس کی خریداری کے مرکز پر پہنچ کر کسانوں نے احتجاج کیا۔انہوں نے اجناس کو سڑک پر بکھیر دیا اور اجناس کی فوری خریداری کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ان کسانوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھیلوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات میں ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔اس موقع پر ایک کسان،وہاں ان کسانوں کو سمجھانے اور ان کے جذبات کو سرد کرنے پہنچے پولیس سب انسپکٹر کے پیروں پر گرگیا اور ان کے مسائل کے حل کی خواہش کی۔کسانوں نے سڑک پر اپنی کٹی ہوئی فصل کو آگ بھی لگادی۔انہوں نے الزام لگایا کہ عہدیدار ان کا استحصال کررہے ہیں۔ان کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر 40کیلوکے تھیلے پر ڈسکاونٹ کے نام پر پانچ کیلودھان کی کمی کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS