لکھنئو : (یواین آئی) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مشن روزگار کے تحت گزشتہ چاربرسوں میں تقریباً چارلاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔
یوگی نے اتوار کو کہا کہ کورونا کے دور میں کووڈ-19 پر سبھی کے تعاون سے قابو پانے کے ساتھ ساتھ روزگار اورمعاشی ترقی کی سرگرمیوں کو آپریٹ کیا گیا ہے۔ ریاست میں مشن روزگار کے تحت بڑے پیمانے پر منصفانہ اور شفاف طریقے سے گزشتہ چاربرسوں میں تقریباً چارلاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ انتخاب کے تمام امتحانات میں ضوابط کی مکمل پیروی کرتے ہوئے وقت مقررہ پر اہل امیدواروں کی بھرتی کی گئی۔ بھرتی کے عمل کو پوری رفتارسے آگے بڑھاتے ہوئے آئندہ وقت میں شفاف اور منصفانہ انداز سے آپریٹ رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت قریوں، غریب، کسان، مزدور، خواتین، نوجوانوں وغیرہ کے لئے پورے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے۔ مشن روزگار کے تحت زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو نوکری اور سوروزگار سے جوڑاگیا ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ سرکاری نوکریوں میں اہلیت اورقابلیت کوموقع فراہم کرتے ہوئے شفافیت اور ایمانداری کے ساتھ بھرتیاں کی گئی ہیں۔ ریزرویشن کے ضوابط کی پیروی کرتے ہوئے سماج کے غریب اور محروم طبقات کے لوگوں کو بھی آگے بڑھانے کا کام کیا گیا ہے۔
چارسال میں چارلاکھ لوگوں کی ملازمت ملی:یوگی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS