ریاستی وزیر برائے فلاح بہبود واقلیتی امور کوپلہ ایشور نے آج ویلگاٹور منڈل میں ہریتا ہوٹل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

0

جگتیال ضلع کے منڈل ویلگاٹور میں آج ریاستی وزیر برائے فلاح بہبود واقلیتی امور کوپلہ ایشور نے ایک ایکر اراضی پر 4کروڈ 60 لاکھ کی لاگت سے ہریتا ہوٹل کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تلنگانہ ٹوریزم کارپوریشن کی جانب سے یہ ہوٹل قائم کیا جائے گا اس موقع پر تلنگانہ ٹوریزم کے چیرمین سرینواس گپتا بھی موجود تھے اس موقع پر اپنے خطاب میں ریاستی وزیر نے کہا کہ دھرم پوری اور کوٹی لینگولو مندر میں درشن کے لیے بے شمار یاتریوں کی آمد ہوتی ہے ان مقدس مقامات پر سیاح اور عقیدت مند کو ان مقامات پر  رہنے کا کوئی اچھا انتظام نہیں ہے اس لئیے ان مقامات کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی جائے گی اس سے ان مندروں کو آنے والے عقیدت مندوں کو بھی سہولیات فراہم ہو گی کوٹی لینگولو میں ٹوریزم کے زیر انتظام دو کشتیاں بھی چلائی جائے گی 2کروڈ کی لاگت سے اس کی تعمیر عمل میں آئے گی اس میں سے 1 کروڈ سے دو کشتیاں لائی جا رہی ہے اس کی منظوری دے دی گئی اس ہریتا ہوٹل کے نقشہ بھی تیار ہیں اس کا بھی ریاستی وزیر نے معائنہ کیا اس موقع پر ڈی سی ایم ایس چیرمین اے سری کانت ریڈی ایم پی پی کے لکشمی سرپنچ سروپا رانی زرعی مارکیٹ کمیٹی چیرمین اے کرشنا ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس کے ارکان موجود تھے

جگتیال ضلع تلنگانہ سے حافظ عابد کی رپورٹ

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS