جے پور :(یو این آئی) راجستھان میں عالمی وبا کی روک تھام کے لئے کی جارہی ویکسینیشن کے تحت اب تک ایک کروڑ 72 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ کورونا ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق جمعہ تک ریاست میں کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ایک کروڑ 72 لاکھ 74 ہزار 207 خوراکیں لگی ہیں ۔ جمعہ کو ایک لاکھ 43 ہزار 603 ٹیکے لگائے گئے ۔
اب تک لگائے گئے ٹیکوں میں ایک کروڑ 39 لاکھ 51 ہزار 796 پہلی خوراک اور 33 لاکھ 22 ہزار 411 دوسری خوراک شامل ہے۔ اس دوران 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو 54 لاکھ سات ہزار 93 پہلی اور 16 لاکھ 95 ہزار 540 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی ہے ۔ جمعہ کو اس عمر کے 18 ہزار 336 افراد کو کورونا کی پہلی خوراک جبکہ 11 ہزار 527 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی۔
اسی طرح 45 سے 59 سال کی عمر کے 56 لاکھ 49 ہزار 318 افراد کو پہلی جبکہ آٹھ لاکھ 44 ہزار 180 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ جمعہ کے روز 45 سے 59 سال کی عمر کے 87 ہزار 762 افراد کو پہلی خوراک جبکہ 14 ہزار 428 افراد نے دوسری خوراک دی گئی ۔ یکم مئی سے 18 سے 44 سال تک کے لوگوں کے لئے شروع کی گئی ویکسینیشن میں اب تک 18 لاکھ 39 ہزار 589 افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے ۔ جمعہ کے روز 18 سے 44 سال کے 7318 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگی ہے۔