سعودی حکومت کا ورکرز کیلئے مثالی اقدام

0
image:arabnewspk

ریاض: (یو این آئی) سعودی عرب نے شعبہ محنت میں اصلاحات کرتے ہوئے ملازمین کی سہولت کے لیے‘لیبر کیلکولیٹر سروس’متعارف کرا دی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت انصاف کی جانب سے متعارف کرائی گئی یہ سروس ورکرز کے حقوق تیزی سے دلانے میں مدد اور عدالتی کارروائی میں سہولت فراہم کرے گی۔
وزارت انصاف کے ماتحت ریسرچ سینٹر اور لیبر جوڈیشری یونٹ نے اس سروس کا پہلا ایڈیشن جاری کیا ہے۔
لیبر کیلکولیٹر سروس کے ذریعے لیبر کورٹس میں کارروائیاں تیزی سے طے پائیں گی، ورکرز کو ان کے حقوق جلد ملیں گے۔ کارکنان کے حلقوں میں اپنے حقوق کا شعور بیدار کرنا، قانون محنت اور اس کے لائحہ عمل پر عمل درآمد سمیت دیگر امور کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔
اس سروس کا ایک اور مقصد یہ بھی ہے کہ کارکنان کے حقوق سے متعلق حساب کتاب جلد اور شفاف طریقہ سے ہوں۔ لیبر کیلکولیٹر میں ملازمین کے حقوق کی درجہ بندی کی گئی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کارکن کسی بھی حق تلفی پر معاوضہ کس طرح اور کتنا حاصل کرسکتے ہیں۔ سعودی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ لیبر کیلکولیٹر سروس کے پہلے مرحلے میں قانون محنت کے اہم حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ملازمین قانون محنت کے دیگر اہم معاملات اور قوائد وضوابط سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS