جگتیال ضلع تلنگانہ سے حافظ عابد کی رپورٹ
جگتیال روٹری کلب کے ارکان نے آج سرکاری دواخانہ جگتیال میں غریبوں کے علاج معالجے میں سہولت کی خاطر آج رکن اسمبلی یم ڈاکٹر سنجے کمار اور صدرنشین ضلع پرجا پریشد داوا وسنتا کی موجودگی میں 5 عدد آکسیجن اسٹیچرز ماسک اور سینیٹایزر اور آکسیجن سلینڈر سرکاری دواخانہ کے سپرنٹنڈنٹ سدکشنا دیوی اور آر ایم او راما کرشنا کے حوالے کیا گیا اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کلب کی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہے جگتیال ضلع میں روٹری کلب کی جانب سے 9 ہزار افراد کو مفت میں آنکھوں کا آپریشن کروایا گیا اس پر روٹری کلب کے ارکان کو مبارکباد پیش کی رکن اسمبلی نے کہا کہ ضلع سرکاری دواخانے میں سوپر اسپشالٹی ہاسپٹل کی طرح علاج کیا جا رہا ہے عوام کو کسی پراویٹ ہاسپٹل جانے کی ضرورت نہیں اس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہر شخص احتیاطی تدابیر اختیار کر ے اور ماسک لگائے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو کہا اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر نشین ضلع پرجا پریشد داوا وسنتا نے کہا کہ اس کویڈ کی پریشان کے وقت بھی روٹری کلب کے ارکان نے اپنی سماجی خدمات کو جاری رکھا آج سب سے زیادہ سماجی خدمات کے کام صرف روٹری کلب کے ارکان انجام دے رہے ہیں اس پروگرام میں روٹری کلب کے صدر چاری اسسٹنٹ منچالہ کرشنا سپرنٹنڈنٹ سدکشنا دیوی آر ایم او راما کرشنا روٹری کلب کے سابق صدر ٹی وی سوریم کلب گورنر سرسلہ سری نیواس بوگا پروین کے علاوہ قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی-
روٹری کلب کی سماجی خدمات ناقابل فراموش رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS