ترکی آنے والے ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسافروں کے لئے 14 روزہ قرنطینہ لازمی قرار

0

انقرہ،  (یو این آئی) ترکی نے ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں پر 14روز کے لئے کورنٹن لازمی قرار دیا ہے۔ یہ اطلاع ترک میڈیا نے دی ہے
ترکی میڈیا کے مطابق ٹرکش ایئر لائنز نے معمولاتِ زندگی کی بحالی کے سلسلے میں دوبارہ پروازوں کو چلانے اور کن کن ممالک سے سفر سے قبل پی سی آرٹیسٹ طلب کرنے کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔۔ ترک ہوائی فرم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج سے برازیل اور جنوبی افریقہ کے ساتھ پروازوں پر پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔تا ہم بعض ممالک سے آنے والے مسافروں کو ترکی پہنچنے سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنی ہو گی اور یہ افراد ترکی آنے پر 14 دن قرنطینہ میں رہیں گے۔
یہ ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، برازیل، جنوبی افریقہ، ہندوستان، نیپال، پاکستان، سری لنکا، برطانیہ، ایران، مصر اور سنگا پور ہیں۔
علاوہ ازیں ٹیسٹ رپورٹ مانگے جانے والے ممالک کے علاوہ کے دیگر ممالک سے ترکی پہنچنے پر کم ازکم 14 دن قبل ویکسین لگوانے یا پھر گزشتہ 6 ماہ کے اندر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے متعلق سرکاری طور پر حاسل کردہ ثبوت پیش کرنا ہو گا، اس صورت میں پی سی آر ٹیسٹ طلب نہیں کیا جائیگا۔
ان اثبات کو پیش نہ کر سکنے کی صورت میں ان کو پی سی آر اور اینٹی جن ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنی پڑے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS