نامور اسلامی اسکالر مفتی فیض الوحید انتقال کر گئے

0

جموں،   (یو این آئی) نامور اسلامی اسکالر مفتی فیض الوحید منگل کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔
صوبہ جموں کے ضلع راجوری کے دودھ سن بالا سے تعلق رکھنے والے مفتی فیض الوحید قرآن پاک کے ڈوگری زبان کے پہلے مترجم تھے۔
ذرائع کے مطابق موصوف مفتی اچاریہ شری چندر کالج آف میڈیکل سائنسز جموں میں 23 مئی سے زیر علاج تھے جہاں وہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد منگل کی صبح انتقال کر گئے۔
دریں اثنا ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجندر رتن پال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مفتی فیض الوحید نے منگل کی صبح قریب ساڑھے سات بجے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔
مفتی فیض الوحید قرآن پاک کے گوجری زبان کے پہلے مترجم ہیں۔ وہ کئی کتابوں اور کتابچوں کے مصنف ہیں جن میں سراج المنیرا، احکام میت، نماز کے مسائل قرآن و حدیث کی روشنی میں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
وہ بھٹنڈی میں قائم مدرسہ مرکز معارف القرآن کے سر پرست تھے اور انہیں فقہ و شریعت اسلامی پر کافی عبور حاصل تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS