نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی رفتارمیں کمی کے درمیان دوسرے دن بھی نئے
کیسز کی تعداد دو لاکھ سے کم تھی وہیں اس کے مقابلے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ
تھی اور 2.84 لاکھ مریضوں نے اس وبا کو شکست دی جس سے فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 8.04
فیصد رہ گئی۔
اس درمیان جمعہ کے روز 30 لاکھ 62 ہزار 247 افراد نے کورونا ٹیکہ لگوایا۔ ملک میں اب تک 20
کروڑ 89 لاکھ دو ہزار 445 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں
173790 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی متاثرین کے اعداد و شمار بڑھ کر دو کروڑ 77 لاکھ 29 ہزار
247 ہو گئی۔ اس دوران دو لاکھ 84 ہزار 601 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک ملک
میں دو کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 11 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔
فعال کیسز ایک لاکھ 14 ہزار 428 کم ہو کر 22 لاکھ 28 ہزار 724 رہ گئے ہیں، حالانکہ دریں اثناء
3617 افراد ہلاک ہوئے اور وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین لاکھ 22 ہزار 512 ہو
گئی ہے۔
ملک میں ریکوری ریٹ بڑھ کر 90.80 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات ابھی 1.16 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 11904 کم ہو کر 291848 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں مزید 31671 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5307874 ہو گئی ہے جبکہ مزید 973 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 93198 ہو گئے ہیں۔
کیرالا میں اس دوران فعال کیسز کی تعداد میں 4146 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 2،38،210 ہوگئی ہے اور کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 26،270 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے بڑھ کر 22،24،405 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کے ہلاک ہونے یہ تعداد 8257 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29،830 کم ہوئے ہیں اب ان کی تعداد 3،72،394 ہوگئی ہے۔ وہیں 401 مزید مریضوں کی اموات سے شرح اموات بڑھ کر 27،806 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 21،46،621 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال کیسز 1797 کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 14581 رہ گئی ہے۔ یہاں مزید 139 مریضوں کی موت کے ساتھ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23951 ہو گئی ہے۔ وہیں 1385158 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
تلنگانہ میں فعال کیسز 474 کم ہوکر 37،793 بچے ہیں جبکہ اب تک 3226 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 5،30،025 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال کیسز 6420 کی کمی سے 1،80،362 پر آگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 14،66،990 ہوگئی ہے جبکہ 10،634 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تملناڈو میں فعاک کیسز کی تعداد 662 کم ہوکر 3،12،386 ہوگئی ہے اور 486 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 22،775 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 16،74،539 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔
آبادی کیے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6026 فعال کیسز کم ہو ئے ہیں اور ان کی تعداد اب 52244 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے اب تک 20053 متاثرین کی موت ہو چکی ہے اور 1613841 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال کیسز 2488 کم ہو کر 46932 رہ گئے ہیں۔ وہیں 905361 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں جبکہ 67 مزید مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12915 ہو گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں فعال کیسز 4005 کم ہو کر 34322 رہ گئی ہے اور اب تک 733496 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 7891 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔
پنجاب میں فعال کیسز 3267 کم ہو کر 44964 رہ گئی ہے اور وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 500651 ہو گئی ہے جبکہ 14180 مریضوں کی جان جا چکی ہے۔ گجرات میں فعال کیسز 5471 کم ہو کر 43611 رہ گئے ہیں اور اب تک 9761 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 750015 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں فعال کیسز 3114 کم ہو کر 25075 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے 8053 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 718959 افراد کورونا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 7348 کم ہو کر 109806 رہ گئے ہیں اور اس وبا سے 15120 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1218516 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں فعال کیسز 3638 کم ہو کر 24810 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس سے ابھی تک 5004 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 672868 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 8181، اتراکھنڈ میں 6261، جھارکھنڈ میں 4945، جموں و کشمیر میں 3795، آسام میں 3168، ہماچل پردیش میں 3056، اڈیشہ میں 2651، گوا میں 2570، منی پور میں 776، چنڈی گڑھ میں 761، میگھالیہ میں 544، تریپورہ میں 498، ناگالینڈ میں343، سکم میں 243، لداخ میں 187، اینڈمان نیکوبار میں 113، اروناچل پردیش میں 111، لکشدیپ میں 29، دادر ناگر حویلی اور دمن دیو میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کی رفتار میں کمی، 2.84 لاکھ سے زیادہ صحتیاب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS