فیروز عالم آئی پی ایس : کانسٹیبل سے بنے اے سی پی… دس سال کی کڑی محنت…

0

نئی دہلی : (ایجنسی)کہتے ہیں کہ ہمت مرداں مدد خدا …اس کی ایک مثال دہلی میں دیکھنے کو ملی ہے۔ یہاں دہلی پولیس کانسٹیبل نے اپنی لگن
اور محنت کے چلتے یو پی ایس سی(UPSC) کاامتحان پاس کیا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں دہلی پولیس کی پی سی آر یونیٹ میں تعینات
کانسٹیبل فیروز عالم عالم کی،جنہوں نے حال ہی میں یو پی ایس سی کے امتحان کو پاس کیا ہے اورDANICSکےتحت اب وہ دہلی
پولیس میں اے سی پی کی ٹریننگ کررہےہیں۔
فیروز عالم عالم نعیم دس سال دہلی پولیس کے پوسٹ پر نوکری کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ لگاتار تمام کمپیٹیشن کی تیاری بھی کرتےرہے۔
انہوں نے ملک کی سب سے اہم یوپی ایس سی کی تیاری اور امتحان کولافائی کر کے یہ ثابت کردیاکہ محنت آخر کار رنگ ضرور لاتی
ہے۔ فیروز عالم دہلی پولیس میں اب اے سی پی بن گئے ہیں۔ فی الحال ان کی ٹرینگ دہلی پولیس ٹرینگ سینٹر جھڑدوکلا میں چل رہی
ہے اور اگلے سال مارچ تک انہیں پوسٹنگ بھی مل جائے گی۔
فیروز عالم کا تعلق ہاپوڑ کے پلخوا سے ہے ان کی پیدائش پلخوا کےاعظم پور دیہرا گاؤں میں ہوئی ۔ان کی پیدائش محمد شہادت اور منی بانو کے گھر ہوئی۔ فروض نے باروہیں جماعت کے بعد 2010میں دہلی پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازمت شروع کی۔ فیروز عالم کے پانچ بھائی اور تین بہن ہیں۔


فیروز بتاتے ہیں کہ سال 2010میں دہلی پولیس جوائن کرنے کے بعد میں اپنے سیئنر افسروں کے کام کاج کے طریقہ اور ان کے
رتبے سے کافی متاثر ہوا۔ انہیں دیکھ کر میں نے طے کر لیا تھا کہ مجھے بھی افسر بننا ہے اور اس کا واحد راستہ تھا یو پی ایس
سی۔ اس طرح میں کانسٹبل کی نوکری کے ساتھ ساتھ امتحان کی بھی تیاری میں لگ گیا۔
فیروز عالم نے کہا کہ یوپی ایس سی پاس کرنا جیسا میں نے سوچا تھا اتنا آسان نہیں تھا۔ میں لگاتار فیل ہوتا گیا۔ پانچ بار ناکام ہونے کے
بعد میں نے افسر بننے کا خواب دیکھنا تقریباً چھوڑ دیا تھا مگر میرے ساتھ راجستھان کے جھجھنو ضلع کے نول گڑھ تحصیل کے
گاؤں دیوی پورا کے وجے سنگھ گججر جب دہلی پولیس کانسٹبیل سے آئی پی ایس بنے تو مجھ میں بھی ہمت آئی اور میں نے چھٹویں
کوشش میں کامیابی حاصل۔ سال 2019 میں میں نے 645ویں پوزیشن کے ساتھ یو پی ایس سی پاس کی۔

ترجمہ :دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS