نئی دہلی: ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنی نجی فوٹو سے لیکر چیٹ تک کو محفوظ رکھنے کے لئے موبائل میں پاسوڈ،پن یا پیٹن لگا کر
رکھتے ہیں ۔ لیکن کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے موبائل کا پاسوڈ،پن یا پیٹن بھول جاتے ہیں، جس کے بعد ہمیں لاک کھلوانے کے لئے
سروس سینٹر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔
اگر آپ کے فون کا پاسوڈ،پن یا پیٹن بھول گئے ہیں اور فون لاک ہوگیا ہے، تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم آپ کو
طریقہ بتاتے ہیں۔ ان طریقہ کے ذریعہ آپ گھر پر ہی بیٹھ کر چند منٹوں میں اپنے فون کو آن لاک کرسکتے ہیں۔
مندرجہ ذیل طریقہ سے اپنے فون کو آن لاک کریں:
اس اینڈرائیڈ اسماٹ فون کو سویچ آف کریں، اس فون کو جس کو آن لاک کرنا چاہتے ہیں۔
اب آپ کم سے کم ایک منٹ تک رکے۔
اب والیوم کے نیچے والے بٹن اور پاور بٹن کو ایک ساتھ دبائیں۔
اس کے بعد فون ریکوری موڈ میں چلاجائے گا،اس کے بعد فیکٹری ریسٹ بٹن پر کلک کریں۔
ڈیٹا کلین کرنے کے لئے wipe Cacheپر ٹیپ کریں۔
دوبارہ ایک منٹ تک انتظار کریں اور اس کے بعد اپنا اینڈرائیڈ ڈیوائس اسٹارٹ کریں۔
اب آپ کا فون آن لاک ہوجائے گا، چونکہ تمام لاگان آئی ڈی اور ایکسٹرنل موبائل ایپ ڈیلیٹ ہو جائے گا۔
پیٹن لاک کو اپنی موبائل سے بائی پاس کریں:
یہ ٹرک تبھی کام کرے گا جب آپ کے پاس لاک موبائل ڈیوائس میں ایکٹو انٹرنیٹ کنیکشن ہوگا۔ اگر آپ کا ڈیٹا کنیکشن آن ہے، تو آپ
اسانی سے اپنے ڈیوائس کو آن لاک کر سکتے ہیں۔
اپنے اسمارٹ فوب کو لیں اور اس میں پانچ بار غلط پیٹن لاک ڈرا کریں۔ اب آپ کو ایک نوٹیفیکیشن دیکھائی دے گا،جس میں لکھا ہو گا
کہ تیس سکینڈ بعد ٹرائی کریں۔
اب اس میں فورگیٹ پاسوڈ کا ایک آپشن موجود ہوگا۔
اس میں اپنا جی میل آئی ڈی اور پاسوڈ ڈالیں، جو اپنے لاک ڈائون ڈیوائس میں ڈالا تھا۔
اس کے بعد آپ کا فون آن لاک ہوجائے گا۔
اب آپ نیا پیٹن سیٹ کر سکتے ہیں۔
بشکریہ :jagran.com
ترجمہ :دانش رحمٰن
موبائل فون کا پاسوڈ، پن یا پیٹن اگر بھول گئے ہیں آپ،چند منٹوں میں کریں آن لاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS