نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کے انفیکشن کی شرح میں کمی آئی ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈھائی لاکھ سے بھی کم نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 3،741 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس عرصے کے دوران ، انفیکشن ہونے والوں کے مقابلے میں صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعدادسے زیادہ رہی،جس کی شفا یابی کی شرح بڑھ کر 88.30 فیصد ہوگئی۔
دریں اثناء گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 لاکھ 4 ہزار542 افراد کو کورونا ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 50 لاکھ 4 ہزار 184 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،40،842 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 65 لاکھ 30 ہزار 132 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران،تین لاکھ 55 ہزار 102 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور اب تک 2،34،25،467 افراد ملک میں وبا کو شکست دے چکے ہیں اور شفا یابی کی شرح 88.30 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اس عرصے کے دوران فعال کیسز 1،18،001 کم ہوکر 28 لاکھ پانچ ہزار 399 رہ گئے ہیں۔
کورونا کے 2.40 لاکھ نئے معاملے ،ریکوری کی شرح میں اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS