جموں و کشمیر میں مکمل و جزوی لاک ڈاؤن جاری، معمولات زندگی معطل

0
image:Dawn

سری نگر: (یو این آئی) کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر میں ہفتے کو مسلسل
دسویں روز بھی مکمل و جزوی لاک ڈاؤن جاری رہا جس سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر کے چار اضلاع سری نگر، جموں، بڈگام اور بارہمولہ میں 29 اپریل کی شام سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
حکام کے مطابق ان چار اضلاع میں 10 مئی کی صبح سات بجے تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا جبکہ باقی اضلاع میں جزوی لاک
ڈاؤن جاری ہے
گرمائی دارالحکومت سری نگر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے اور لوگ بھی گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے ہفتے کی صبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر میں سناٹا اور
خاموشی کا ماحول چھایا ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بازاروں میں الو بول رہے ہیں اور سڑکیں سنسان نظر آ رہی ہیں اور لوگ بھی گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے
رہے ہیں۔
موصوف نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں پر بریکیڈس کھڑا کئے گئے ہیں اور سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری
کو تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل مکمل بند ہے تاہم اکا دکا نجی گاڑیوں کی نقل و حمل جاری ہے۔
وادی کے دیگر دو اضلاع بارہمولہ اور بڈگام میں بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے باعث معمولات زندگی مسلسل معطل ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع بڈگام کے ضلع صدر مقامات و دیگر تحصیل صدر مقامات میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے جس سے
بازاروں میں سناٹا چھایا ہوا ہے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل مکمل طور بند ہے تاہم اکا دکا نجی گاڑیاں چل رہی ہیں۔
وادی کے دیگر اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔
صوبہ جموں کے ضلع جموں میں مکمل لاک ڈاؤن جبکہ باقی اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو
کر رہ گئے ہیں۔
جموں شہر میں پولیس کی گاڑیوں میں نصب لائوڈ اسپیکروں کے ذریعے یہ اعلان کیا جا رہا تھا: ‘سبھی دھیان سے سنیں۔ کوئی بغیر
مطلب گھر سے باہر نہیں نکلے گا، جو باہر پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی’۔
قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی روک تھام
کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔
یونین ٹریٹری کے چار اضلاع میں مکمل جبکہ باقی اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن ان ہی اقدام کی ایک کڑی ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS