بنگلورو، 6 مئی ( یواین آئی) کرناٹک میں کووڈ 19 کے علاج میں استعمال کئے جانے والے ریمڈیسیورانجیکشن کی کالا بازاری کے معاملےمیں 90 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس پروین سود نے یہ اطلاع دی۔
سود نے ٹویٹ کیا ’’ریمڈیسیور کی کالا بازاری کرنے کے الزام میں 90 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، وہیں نقلی ریمڈ یسیور کی پیکنگ کے معاملے میں 38 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے‘‘۔ وزیر اعلی بی ایس یدی یو رپا نے ریمڈیسیورکی کالابازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کاانتباہ دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS