ممبئی : (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈس کووڈ بحران کے وقت ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔
جیکلن فرنانڈس نے یولو فاؤنڈیشن قائم کی ہے۔ انہوں نے یہ فاؤنڈیشن متعدد این جی او کے ساتھ مل کر بنائی ہے جو معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/COcXimDsVT4/?utm_source=ig_web_copy_link
جیکلن نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی ہے ۔ جیکلن نے لکھا ’’ہماری یہ ایک زندگی ہے،جو کچھ بھی ہم کرسکتے ہیں اسے اس دنیا میں کرنے کے لئے کریں! مجھے یولو فاؤنڈیشن کے لانچ کا اعلان کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے۔ ہمدردانہ کہانیاں بنانے اور شیئر کرنے کے لئے ایک پہل، اس چیلنجنگ وقت میں یولو فاؤنڈیشن بہت سی این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ یہ جاننے کے لئے کہ آپ تعاون کر سکتے ہیں اور اپنے گردونواح کی زندگی میں تبدیلی لا سکتے ہیں‘‘۔
جیکلن نے ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ روٹی بینک نامی این جی اوز کے ساتھ مل کر وہ اس مہینے ایک لاکھ لوگوں کو کھانا فراہم کریں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ فرنٹ لائن ورکرس کو ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کریں گی۔
ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئےآگے آئیں بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈس بھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS