ممتا بنرجی کی جیت فرقہ وارانہ قوتوں کی شرمناک شکست: پروفیسر سوز

0
image:economictimes.indiatimes.com

سری نگر: (یو این آئی) سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا کہ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے نتائج نے دنیا کو دکھایا ہے کہ جمہوریت اور سیکولرازم کو سماجی اور سیاسی زندگی کے بنیادی اقدار کے طور تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے لئے جیت یقیناً فرقہ وارانہ قوتوں کے لئے ایک شرمناک شکست ہے۔
پروفیسر سوز نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے الیکشن مہم کے دوران ‘ہر ہر مہادیو اور جے شری رام’ جیسے فرقہ وارانہ نعرے بازی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ہندوستان آنے والے وقت میں سیکولر رہے گا’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے خود کو ہندوستانی عوام کی نظروں میں گرا دیا ہے’۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS