پرتاپ گڑھ : (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے بابو گنج بازار میں گزشتہ 30، اپریل کی شب شادی کی تقریب میں ہوئی مار پیٹ کے دوران ایک معصوم بچی کی موت ہوگئی ۔
ایس ایچ او رنجیت سنگھ بھدوریہ نے آج بتایا کہ گزشتہ شب بابوگنج بازار کے ملین ٹولہ کے منّا پشپاکر کے یہاں شادی کا پروگرام تھا ،جہاں ایک نوجوان فائرنگ کر رہا تھا ،جس کو لوگوں نے روکا تو وہ گالی گلوچ کرنے لگا اور مار پیٹ پر آمادہ ہوگیا ۔جب سریش پشپاکر نے مزاحمت کیا تو اس پر لاٹھی ڈنڈے سے حملہ کر دیا ، جب اس کی اہلیہ اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سرشٹھی کو گود میں لے کر وہاں پہونچی اور بچانے کی کوشش کی تو اس پر بھی حملہ کر دیا جس کے سبب بچی کے سر میں شدید چوٹ لگی ۔ اسے علاج کے لیئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔وہیں پولیس اہل خانہ کی شکایت پر منّا پشپاکر سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے بھیج دی ہے۔
شادی کی تقریب میں مارپیٹ کے دوران معصوم بچی کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS